Connect with us

Today News

پنجاب میں معدنیات و قدرتی ذخائر کی تلاش کیلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم پیش رفت

Published

on



پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کینیڈا میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور کینیڈین کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مطابق ٹورنٹو میں پی بی آئی ٹی اور کینیڈین ایکسیوم گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف اور ایکسیوم گروپ کے صدر و سی ای او ڈوگ اینگڈیل نے دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش جدید سیٹلائٹ اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی۔ سیٹلائٹ ڈیٹا، ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی تجزیاتی طریقوں کی مدد سے صوبے میں معدنی وسائل کی نشاندہی اور ان کی بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اشتراک کے تحت سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں تبدیل کیا جائے گا جس سے معدنی وسائل کی تلاش اور ان کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو پبلک سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان اہم اشتراک قرار دیا۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق معدنیات کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے ترقی کی نئی راہیں کھولنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داریوں کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کو پھر ریلیف مل گیا

Published

on



انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوض کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئی تھی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے عدم پیشی پر حاضری معافی درخواست کی سخت مخالفت کی تھی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور سرکاری وکیل مقرر کر کے آخری گواہ پر جرح کروائی جائے۔ ملزمہ مسلسل دانستہ پیش نہیں ہو رہی یہ رویہ غلط ہے، آخری گواہ رہ گیا لہٰذا سرکاری وکیل مقرر کر کے جرح مکمل کروائی جائے۔

وکیل صفائی اور پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے کچھ دیر بعد علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ حاضری معافی نہیں ہوگی، علیمہ خان سمیت تمام ملزمان 9 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔ آئندہ تاریخ پر وکیل صفائی آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح مکمل کریں گے۔

عدالت نے بانی چیئرمین سے وکالت نامے سپرنٹنڈنٹ جیل کو تصدیق کر کے وکلاء کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین ایک بار پھر ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی

Published

on


اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی آج ادا کی جانے والی نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوری کردیا گیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج یعنی 4 مارچ کو ہونا تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔

آج نماز جنازہ کے بعد تہران کے امام خمینی نماز ہال میں تین روزہ الوداعی تقریب کی تیاری بھی کرلی گئی تھی جس میں عوام کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جانا تھی مگر اب تدفین کا دن اور وقت ابھی تک طے نہیں کیا گیا۔

لیکن اب اس تقریب کو ملتوی بھی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کا حتمی شیڈول مقام اور انتظامات کے طے نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔

نماز جنازہ کے اجتماع کے مقام، تاریخ اور دیگر تفصیلات فی الحال بتائی نہیں گئیں تاہم اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دیگر صوبوں کے شہریوں کی جانب سے آنے والی آرا کی روشنی میں کیا گیا۔

دور دراز کے علاقوں سے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اب بھی متعدد قافلے راستے میں ہیں اور محدود سفری سہولیات کے باعث انھیں پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔

جس کے باعث رہبر اعلیٰ کے نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کویت میں ایرانی ڈرون حملہ، امریکا نے 4 ہلاک فوجیوں کی شناخت جاری کر دی

Published

on


واشنگٹن / کویت: امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق اتوار کے روز کویت کے علاقے پورٹ شابہ میں قائم امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔ ان کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سکیورٹی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending