Today News
جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد:
ایک کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔
مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں مقدمے کے حوالے سے ایچ ای سی کی پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیے۔
دورانِ سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں اور کرتے کیا ہیں؟
درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں استاد ہوں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو تو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتے۔ جن جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی ہے اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔ ٹی وی اور فلموں میں الگ ماحول ہوتا ہے۔
درخواست گزار نے اس موقع پر کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں، غلطی ہوگئی۔ اس موقع پر وکیل نے بھی عدالت سے معذرت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ ٹیچر ہیں، میں خود انہیں کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ عدالت نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی معذرت قبول کر لی اور ایچ ای سی رپورٹ کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد ملتوی کردی۔
Today News
پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈن گارڈنز میں شیڈول ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
Source link
Today News
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں
تہران: ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین 6 مارچ کو کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق خامنہ ای گزشتہ ہفتے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین روزہ سوگ و مذہبی تقریبات کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نئے رہبرِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع یاؤ گالانٹ نے بیان دیا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین اسرائیل کے خلاف پالیسی جاری رکھتا ہے تو وہ اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔
ایران میں سوگ کی فضا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
Today News
اینٹی شپ میزائل سے لیس ایران کا جنگی بحری جہاز سری لنکا میں ڈوب گیا؛ 140 افراد لاپتا
سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوبنے کے بعد بحرِ ہند میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی وزارتِ دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے جکہ جنگی بحری جہاز پر تقریباً 180 سوار تھے جن میں 140 تاحال لاپتا ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 افراد کو ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا لیکن زخمی ہونے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ اور فضائیہ مشترکہ طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ کچھ کو جلنے کے زخم اور خراشیں آئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس دینا‘ تھا
حادثے کا شکار ہونے والا جہاز آئی آر آئی ایس دینا ایران کی بحریہ کے 86ویں بیڑے کا حصہ تھا۔ یہ مکمل طور پر ایرانی ساختہ جنگی جہاز ہے۔
نور اور قدر اینٹی شپ میزائلوں سے لیس اس بحری جہاز کی لمبائی تقریباً 95 میٹر اور وزن قریباً 1500 ٹن ہے جب کہ اس میں 76 ایم ایم فجر 27 نیول گن اور 30 ایم ایم ہتھیار نصب تھے۔
یہ جہاز 2022 سے 2023 کے دوران تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کا عالمی بحری سفر کر چکا ہے اور اسے ایرانی بحری طاقت کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا کہ آج صبح جہاز سے ہنگامی سگنل موصول ہوئے جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ تاہم جہاز ڈوبنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں۔
اپوزیشن کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ آیا ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں اس جہاز کو نشانہ بنایا گیا؟ اس سوال پر حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مشق میں شرکت کے لیے آیا تھا؟
بھارتی بحریہ کی مشرقی کمان کے مطابق یہ جہاز بحری مشق آئی آر ایف اینڈ میلان 2026 میں شرکت کے لیے خطے میں موجود تھا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech1 week ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report