Connect with us

Today News

یو اے ای دو ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگ رہا، گورنر اسٹیٹ یبنک

Published

on



اسلام آباد:

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ یو اے ای دو ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگ رہا، پہلے وہ قرضہ سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا تھا اب ماہانہ بنیادوں پر رول اوور کررہا ہے، پہلے ڈیبٹ سورسنگ چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی یہ بھی اب کم ہوگئی ہے، اس وقت ملکی برآمدات دباؤ میں ہیں۔

یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، وزیر خزانہ، وزارت خزانہ کے حکام، اسٹیٹ بینک حکام اور دیگر موجود تھے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اس سال مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے سترہ ارب ڈالر تھا جسے کم کرنے کے لیے اقدام اٹھائے جو 2022ء میں کی ڈی پی کے 4.7 فیصد تھا یہ 2023ء میں کم ہوکر جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہوگیا اور پچھلے سال دو ارب ڈالر سرپلس رہا ہے اور چودہ سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی بھی کرنٹ اکاؤنٹ کے حوالے سے کمفرٹ ایبل ہیں، پہلے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.8 ارب ڈالر تھے جو صرف دو ہفتے کی درآمد کے برابر تھے ہم نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی حکمت عملی اپنائی، اس وقت سولہ ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بیرونی قرضہ سات سال کے دوران 55 ارب ڈالر سے بڑھ کر 103 ارب ڈالر ہوگیا تھا اور پچھلے سال سے یہ قرضہ اسی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے، اس وقت ملک کا کل قرضہ 148ارب ڈالر ہے، اس میں حکومت کا قرضہ 103قرب ڈالر کے لگ بھگ ہے، جون2026ء کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا کر 18 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، دسمبر 2026ء تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای دو ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگ رہا، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے یو اے ای کا قرضہ سالانہ بنیادوں پر رول اوور ہوتا تھا اب ماہانہ بنیادوں پر رول اوور ہورہا ہے، پہلے ڈیبٹ سورسنگ چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی یہ بھی اب کم ہوگئی ہے، اس وقت ملکی برآمدات دباؤ میں ہیں۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آپ ایکسپورٹ کی اسکیمیں ختم کرتے جارہے ہیں اس وجہ سے دباؤ میں ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ایکسپورٹ ری فنانسنگ اسکیم ختم نہیں کی گئی، برآمدات نہ بڑھنے کی اور بھی وجوہات ہیں، فوڈ آئٹمز کی قیمت میں کمی بھی ایک وجہ ہے ایک تو عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہیں اور ڈیمانڈ بھی کم ہوئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس سال برآمدات میں سات فیصد کمی ہوئی ہے، برآمدات میں کمی کی ایک وجہ چاول کی برآمد میں کمی بھی ہے صرف چاول کی برآمد میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جب آپ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہوتے ہیں تو سبسڈی اور ری بیٹ اس طرح دے نہیں سکتے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونا سستا، چاندی مہنگی، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10ہزار روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5لاکھ 39ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573روپے گھٹ کر 4لاکھ 62ہزار 930روپے ہو گئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9ہزار 004 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 7ہزار 719روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایکس ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، کون سا صوبہ سب سے آگے رہا؟

Published

on



پاکستان اسٹاک ایکس چینج ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، نئے اکاؤنٹس کی تعداد فروری 26ء میں 20 ہزار240 رہی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان ڈیٹا (این سی سی پی ایل) کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سہولت اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 35.96 فیصد بڑھ 7 ہزار 278 رہی، نارمل اکاؤنٹس کے نمبرز 63.88 فیصد بڑھ کر 12 ہزار 929 رہے۔

این سی سی پی ایل ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کارپوریٹ اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 0.16 فیصد اضافے سے 33 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے اسٹاک انویسٹرز میں مردوں کی شرح 87فیصد اور خواتین کی شرح 13فیصد رہی، اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ 18 سے 30 سال عمر کے افراد نے نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 10 ہزار 539 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، نئے اسٹاک اکاؤنٹس کھولنے میں صوبہ سندھ 6 ہزار 332 سے دوسرے نمبر پر رہا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا پانچواں، جنوبی افریقا کا چوتھا سیمی فائنل، کتنی مرتبہ فتح ملی؟

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ چار اور جنوبی افریقا تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل چکے ہیں لیکن دونوں ٹیمیں صرف ایک مرتبہ ہی فائنل میں رسائی حاصل کرسکیں۔

جنوبی افریقا کو 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور 2014 کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ 2024 کے سیمی فائنل میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔

تاہم 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقا کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کو 2007 کے سیمی فائنل میں پاکستان، 2016 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور 2022 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

کیوی ٹیم نے 2021 کے سیمی فائنل میں انگلیںڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending