Connect with us

Today News

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں

Published

on


تہران: ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین 6 مارچ کو کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق خامنہ ای گزشتہ ہفتے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیے گئے تھے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین روزہ سوگ و مذہبی تقریبات کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نئے رہبرِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع یاؤ گالانٹ نے بیان دیا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین اسرائیل کے خلاف پالیسی جاری رکھتا ہے تو وہ اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔

ایران میں سوگ کی فضا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے باعث پریکٹس سیشن منسوخ

Published

on



آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم نے پریکٹس سیشن چاند گرہن کی وجہ سے منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے روایتی شیڈول کے تحت سیمی فائنل سے قبل شام 6 بجے پریکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے میں بھی بتایا گیا تھا کہ ٹیم شام 6 سے 9 بجے تک وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 47 منٹ تک جاری رہے گا۔ ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل مثبت آغاز ضروری ہے، اس لیے پریکٹس سیشن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ گرہن کے دوران کسی سرگرمی سے اجتناب بہتر سمجھا گیا، لہٰذا ٹریننگ کا آغاز شام 6 بج کر 40 منٹ کے بعد کیا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

Published

on



راولپنڈی:

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں مغربی سرحد اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آپریشن غضب للحق میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ثابت قدم عزم کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے اور سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں۔

پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان افغانستان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں متفرق درخواستیں سماعت کیلئے منظور

Published

on



اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کل سماعت کریں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ابھی تک برقرار ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت میں اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور اب توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں کو نمبر لگانے کی متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending