Connect with us

Today News

پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈن گارڈنز میں شیڈول ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کا نیا لوگو جاری

Published

on



پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیا لوگو جاری کیا گیا ہے جس میں لفظ گیارہ اردو میں خوبصورت انداز سے  لکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔ نئی فرنچائزز کے طور پر حیدرآباد فرنچائز اور سیالکوٹ فرنچائز کو شامل کیا گیا ہے جس سے ایونٹ میں مزید سنسنی اور مقابلے کی فضا قائم ہونے کی توقع ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، بیرسٹر گوہر

Published

on



اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، ہم چاہ رہے تھے کہ افغانستان اور ایران امریکا کشیدگی پر بریفنگ لیں لیکن پارلیمنٹ ہاؤس کے جوائنٹ سیشن میں کب تک ہم ان کے ساتھ بیٹھتے رہیں گے؟ جب یہ ہمیں اہمیت ہی نہیں دیتے، ہماری پارلیمان میں موجودگی کو یہ تسلیم نہیں کرتے تو ہم کیوں آئیں؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ان کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالجین سے معائنہ تک نہیں کروایا جارہا، آپ کا رویہ انتہائی سخت ہے اور پھر آپ کہتے ہیں کہ فوٹو سیشن کے لیے آپ کے ساتھ آکر بیٹھ جائیں؟ ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل میری نشست پر آکر وزیراعظم کی بریفنگ میں شرکت کا پیغام دیا تھا میں ان کا مشکور ہوں ان کی رائے قابل احترام ہے، ہم نے یہ معاملہ اپنی سیاسی کمیٹی میں رکھا ہمارے کچھ تحفظات تھے اور ہیں، ہم نے قومی سلامتی کے مسئلے پر ہمیشہ ملک کا ساتھ دیا، پاک بھارت جنگ ہو، پاک افغانستان کشیدگی ہو یا ایران امریکہ تنازع ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہوئے ہمارے بیانات آن ریکارڈ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے یہ ملک ہمارا ہے، فوج قربانیاں دے رہی ہے ہم اس کو سلام پیش کرتے ہیں، افغانستان سے جو دہشت گردی ہورہی ہے ان کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، دہشت گردوں کو پیچھا کرکہ ان کا منتقی انجام تک پہنچانا چاہیے، افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک بھی ہے مذاکرات کا آپشن بھی کھلا رکھنا چاہیے، پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین نہیں استعمال ہونی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں لیکن اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود یہ انسانی بنیادوں پر بھی ہمیں ہمارے لیڈر سے نہیں ملنے دے رہے، ہم آج اپنے لیڈر کی وجہ سے اس اسمبلی میں ہیں، اپنے کو توڑ کر آپ دنیا میں بلاک نہیں بنا سکتے اپنوں کو توڑ کر آپ لوگوں کو نہیں جوڑ سکتے، ہمارا جائز مطالبہ تھا کہ پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر بریفنگ دی جاتی دونوں ایوانوں کو نمائندوں کو مدعو کیا جاتا اس سے اس ہاؤس کی توقیر میں اضافہ ہوتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں ہم سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے نہیں کرتے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے، لیکن ہم صرف آپ کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے آپ کے ساتھ فوٹو سیشن کے لیے نہیں بیٹھ سکتے، 3 کروڑ سے زیادہ ووٹ ہم نے لیے ہیں 300 سے زائد ہمارے پارلیمنٹرینز ہیں، ہمیں اگر آپ آئیسولیٹ کریں گے تو آپ خود ہی فوٹو سیشن کرلو ہم الگ ہی رہیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے باعث پریکٹس سیشن منسوخ

Published

on



آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم نے پریکٹس سیشن چاند گرہن کی وجہ سے منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے روایتی شیڈول کے تحت سیمی فائنل سے قبل شام 6 بجے پریکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے میں بھی بتایا گیا تھا کہ ٹیم شام 6 سے 9 بجے تک وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 47 منٹ تک جاری رہے گا۔ ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل مثبت آغاز ضروری ہے، اس لیے پریکٹس سیشن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ گرہن کے دوران کسی سرگرمی سے اجتناب بہتر سمجھا گیا، لہٰذا ٹریننگ کا آغاز شام 6 بج کر 40 منٹ کے بعد کیا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending