Today News
پی ایس ایکس ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، کون سا صوبہ سب سے آگے رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، نئے اکاؤنٹس کی تعداد فروری 26ء میں 20 ہزار240 رہی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان ڈیٹا (این سی سی پی ایل) کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سہولت اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 35.96 فیصد بڑھ 7 ہزار 278 رہی، نارمل اکاؤنٹس کے نمبرز 63.88 فیصد بڑھ کر 12 ہزار 929 رہے۔
این سی سی پی ایل ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کارپوریٹ اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 0.16 فیصد اضافے سے 33 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے اسٹاک انویسٹرز میں مردوں کی شرح 87فیصد اور خواتین کی شرح 13فیصد رہی، اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ 18 سے 30 سال عمر کے افراد نے نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 10 ہزار 539 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، نئے اسٹاک اکاؤنٹس کھولنے میں صوبہ سندھ 6 ہزار 332 سے دوسرے نمبر پر رہا۔
Source link
Today News
ٹرمپ کے قتل کی سازش کرنے والے ایران کی اہم شخصیت کو قتل کردیا؛ امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایران کی ایک اہم شخصیت کو ہلاک کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بڑا انکشاف کیا۔
انھوں نے بتایا کہ امریکی کارروائی میں ایران کے اُس یونٹ کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا جن پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکا اپنی سیاسی قیادت کو لاحق خطرات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
تاہم انھوں نے اُس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس فوجی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر کی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی حکام پہلے بھی ایران پر سابق اور موجودہ امریکی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
سنہ 2024 میں امریکا میں ایک افغان شہری اور ایک ایرانی نژاد شخص کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق 51 سالہ فرہاد شکیری پر الزام تھا کہ اسے پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک اہلکار نے ٹرمپ کی نگرانی اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سازش ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے قبل ہی بے نقاب کی گئی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
ایران کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے اور ماضی میں بھی ایسے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
Today News
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی
حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر مزید ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں اضافی وصولی ہوگی اور اس اضافے کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا، نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کی تھی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
Source link
Today News
دہشتگردی کیخلاف ریاستی بیانیے کو مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرے میں ریاستی رٹ مستحکم ہو رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مزید مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 21 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران، کمانڈر کوئٹہ کور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔
شرکاء نے مؤثر دفاعی حکمت عملی اور بروقت جوابی کارروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے مطابق بلوچستان سے 7 لاکھ 21 ہزار افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر بلوچستان کے راستے تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مستند اطلاع دینے والوں کے لیے 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے اور پوست کی کاشت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ 330 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 9 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں برطرف کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی میں ملوث عناصر کے اہل خانہ کی جانب سے اظہار لاتعلقی کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
ایف آئی اے کی بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔24 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 16 کو سزائیں دلوائی گئیں۔ ایف آئی اے کی کارکردگی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
تعلیمی شعبے میں پیش رفت کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران 2 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا ہے۔ صوبے کی 12 جامعات میں سے 10 میں بائیو میٹرک حاضری نظام نصب کر دیا گیا ہے۔
اپیکس کمیٹی نے آئندہ مرحلے میں کالجز اور اسکولوں میں بھی یہ نظام یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹرنس کے مؤثر نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور معاشرے میں ریاستی رٹ مستحکم ہو رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مزید مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کا بچہ مزدور نہیں رہے گا،تعلیم اور میرٹ کے ذریعے نئی منزلیں حاصل کرے گا۔
رواں سال 5 مزدوروں کے بچوں کا پاکستان ایئر فورس میں منتخب ہونا صوبے کے لیے قابل فخر اعزاز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ 28 ہزار بلوچ نوجوان پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو بلوچستان کی حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے۔ امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں اور کسی کو صوبے کا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، بلوچستان میں ترقی، تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں شرکاء نے صوبے میں امن و امان کی بحالی، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی اقدامات پر اتفاق کیا اور فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur