Connect with us

Today News

سونا سستا، چاندی مہنگی، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10ہزار روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5لاکھ 39ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573روپے گھٹ کر 4لاکھ 62ہزار 930روپے ہو گئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9ہزار 004 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 7ہزار 719روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امن کی اپیل پر تنقید، نورا فتیحی نے ناقدین کو دو ٹوک جواب دے دیا

Published

on



بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کو عالمی امن کے حق میں آواز بلند کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ناقدین کو واضح اور سخت جواب دیا ہے۔ 

34 سالہ کینیڈین نژاد اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نورا کے اس بیان کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، خصوصاً مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے کے الزام پر انہیں ٹرول کیا گیا۔

اس تناظر میں نورا فتیحی نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان افراد کو مخاطب کیا جو ان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کر رہے تھے۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بات سننے اور سمجھنے کی صلاحیت کھو دی ہے، حالانکہ تنقیدی سوچ وہ بنیادی چیز ہے جو ہم سب نے تعلیم کے دوران سیکھی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا امن اور اتحاد کا پیغام کسی ایک قوم، ملک یا مذہب کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ ان کے مطابق اگر امن کی اپیل کسی کو مشتعل کرتی ہے تو اسے اپنے طرزِ فکر پر غور کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ افراتفری کے خلاف آواز اٹھانا کسی کو دشمن نہیں بناتا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزے کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں امن کی بات کرنا بھی بعض لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور اگر عالمی امن اور اتحاد کا پیغام کسی کو اشتعال دلاتا ہے تو اسے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل دل دہلا دینے والی خبروں اور مناظر نے انہیں جذباتی طور پر متاثر کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی چشمہ یونٹ 5 کے حفاظتی معاہدے کی منظوری

Published

on



بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے چشمہ یونٹ 5 کے حفاظتی معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چشمہ یونٹ 5 کے لیے آئی اے ای اے کی جانب سے حفاظتی معاہدے کی منظوری پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے، یہ منظوری پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے پرامن جوہری پروگرام اور عدم پھیلاؤ کے معیارات سے وابستگی پر عالمی برادری کے اعتماد کا اظہارہے اور چشمہ یونٹ 5سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر 2030 تک فعال ہونے کی توقع ہے۔

 بیان میں کہا گیا کہ منصوبے کے مکمل ہونے پر قومی گرڈ کو کاربن سے پاک بجلی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا، پاکستان اس وقت کل 3,530 میگاواٹ صلاحیت کے 6 جوہری پاور پلانٹس چلا رہا ہے۔

اسی طرح گزشتہ سال جوہری توانائی نے قومی بجلی پیداوار میں 18.3 فیصد اور مجموعی کاربن سے پاک بجلی میں 34 فیصد حصہ ڈالا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ کے قتل کی سازش کرنے والے ایران کی اہم شخصیت کو قتل کردیا؛ امریکی وزیر دفاع

Published

on


امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایران کی ایک اہم شخصیت کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بڑا انکشاف کیا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی کارروائی میں ایران کے اُس یونٹ کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا جن پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکا اپنی سیاسی قیادت کو لاحق خطرات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔

تاہم انھوں نے اُس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس فوجی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر کی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی حکام پہلے بھی ایران پر سابق اور موجودہ امریکی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

سنہ 2024 میں امریکا میں ایک افغان شہری اور ایک ایرانی نژاد شخص کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق 51 سالہ فرہاد شکیری پر الزام تھا کہ اسے پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک اہلکار نے ٹرمپ کی نگرانی اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سازش ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے قبل ہی بے نقاب کی گئی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

ایران کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی جاتی رہی ہے اور ماضی میں بھی ایسے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending