Today News
نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، ہم چاہ رہے تھے کہ افغانستان اور ایران امریکا کشیدگی پر بریفنگ لیں لیکن پارلیمنٹ ہاؤس کے جوائنٹ سیشن میں کب تک ہم ان کے ساتھ بیٹھتے رہیں گے؟ جب یہ ہمیں اہمیت ہی نہیں دیتے، ہماری پارلیمان میں موجودگی کو یہ تسلیم نہیں کرتے تو ہم کیوں آئیں؟
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ان کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالجین سے معائنہ تک نہیں کروایا جارہا، آپ کا رویہ انتہائی سخت ہے اور پھر آپ کہتے ہیں کہ فوٹو سیشن کے لیے آپ کے ساتھ آکر بیٹھ جائیں؟ ایسا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل میری نشست پر آکر وزیراعظم کی بریفنگ میں شرکت کا پیغام دیا تھا میں ان کا مشکور ہوں ان کی رائے قابل احترام ہے، ہم نے یہ معاملہ اپنی سیاسی کمیٹی میں رکھا ہمارے کچھ تحفظات تھے اور ہیں، ہم نے قومی سلامتی کے مسئلے پر ہمیشہ ملک کا ساتھ دیا، پاک بھارت جنگ ہو، پاک افغانستان کشیدگی ہو یا ایران امریکہ تنازع ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہوئے ہمارے بیانات آن ریکارڈ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے یہ ملک ہمارا ہے، فوج قربانیاں دے رہی ہے ہم اس کو سلام پیش کرتے ہیں، افغانستان سے جو دہشت گردی ہورہی ہے ان کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، دہشت گردوں کو پیچھا کرکہ ان کا منتقی انجام تک پہنچانا چاہیے، افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک بھی ہے مذاکرات کا آپشن بھی کھلا رکھنا چاہیے، پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین نہیں استعمال ہونی چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں لیکن اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود یہ انسانی بنیادوں پر بھی ہمیں ہمارے لیڈر سے نہیں ملنے دے رہے، ہم آج اپنے لیڈر کی وجہ سے اس اسمبلی میں ہیں، اپنے کو توڑ کر آپ دنیا میں بلاک نہیں بنا سکتے اپنوں کو توڑ کر آپ لوگوں کو نہیں جوڑ سکتے، ہمارا جائز مطالبہ تھا کہ پارلیمان کو مضبوط کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر بریفنگ دی جاتی دونوں ایوانوں کو نمائندوں کو مدعو کیا جاتا اس سے اس ہاؤس کی توقیر میں اضافہ ہوتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں ہم سوشل میڈیا کے دباؤ پر فیصلے نہیں کرتے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے، لیکن ہم صرف آپ کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے آپ کے ساتھ فوٹو سیشن کے لیے نہیں بیٹھ سکتے، 3 کروڑ سے زیادہ ووٹ ہم نے لیے ہیں 300 سے زائد ہمارے پارلیمنٹرینز ہیں، ہمیں اگر آپ آئیسولیٹ کریں گے تو آپ خود ہی فوٹو سیشن کرلو ہم الگ ہی رہیں گے۔
Today News
عراق میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت
عراق میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کے مطابق وزارت بجلی نے بتایا کہ اس وقت ایک ساتھ پورا ملک بجلی کی مکمل بندش سے متاثر ہے۔
عراقی وزارت بجلی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں پاور گرڈ مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔
وزارت بجلی نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے تعطل کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی بندش کی تاحال کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے البتہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے نے عراق میں موجود تمام امریکی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو محفوظ طریقے سے عراق سے نکل جائیں۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ جب تک عراق سے نکلنے کے لیے حالات سازگار نہ ملیں اُس وقت تک کسی محفوظ جگہ پر پناہ لے لیں۔
خیال رہے کہ امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد دنیا بھر اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک سے امریکی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایران نے بھی خلیجی عرب ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں اور مفادات کو نشانہ بنایا ہے جس میں 4 امریکیوں کی ہلاکت تصدیق پینٹاگون نے بھی کی ہے۔
Today News
امریکا نے ایران پر حملے سے قبل 13 معدنیات کیلیے کان کن کمپنی سے رابطہ کیا تھا؛ رائٹرز
ایران پر حملے سے محض ایک روز قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 13 اہم معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے کان کنی کی کمپنیوں سے تعاون طلب کیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے نمائندے نے وہ دستاویز دیکھیں جن میں یہ اہم معلومات درج تھیں۔
رائٹرز کے بقول ان دستاویز میں 13 اہم معدنیات کی فراہمی بڑھانے کے لیے مانگا گیا تعاون جنگی اور دفاعی ضروریات کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔
پینٹاگون نے دفاعی صنعتی بنیاد کنسورشیم سے وابستہ کمپنیوں، جامعات اور دیگر اداروں سے کہا کہ وہ 20 مارچ تک ایسے منصوبوں کی تجاویز جمع کرائیں۔
جن کے ذریعے نکل، گریفائٹ، ریئر ارتھ عناصر اور دیگر اہم معدنیات کی کان کنی، پراسیسنگ یا ری سائیکلنگ کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ معدنیات سیمی کنڈکٹرز، جدید اسلحہ، مواصلاتی نظام اور دیگر دفاعی مصنوعات کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق یہ درخواست ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایک روز قبل جاری کی گئی۔
رائٹرز کے بقول وائٹ ہاؤس سمیت دفاعی صنعتی بنیاد کنسورشیم اور پینٹاگون نے فوری طور پر اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ ان معدنیات کے بارے میں رائے کی طلبی کے اگلے روز ہی اسرائیل نے ایران میں ایک زیر زمین بنکر پر بمباری کی تھی۔
جہاں ایران کے سپریم لیڈر ایک اہم سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس حملے میں آیت اللہ سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید ہوگئے تھے۔
Today News
پشاور کیلئے سعودی ایئر کی پروازیں معطل، امارات کیلئے پی آئی اے کو روزنہ دو پروازوں کی اجازت
سعودیہ ایئر نے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کے لیے ملی ہے، اس سے قبل سعودی شہر دمام کے لیے بھی پی آئی اے کو اجازت ملی تھی جبکہ بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کے لیے پروازیں فی الحال روک دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور سعودی عرب جانے والی پروازیں بحیرہ عرب سے ہوکر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپ اور کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازیں ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث افغان علاقے واخان سے ہوکر منزل مقصود جا رہی ہیں۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر یو اے ای سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے کئی غیرملکی ایئرلائنز خصوصی پروازیں چلا رہی ہیں، یو اے ای سے انخلا کی چند پروازیں مسقط کے راستے چل رہی ہیں کیونکہ مسقط کی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو یو اے ای میں پھنسے مختلف یورپی ملکوں کے شہریوں کے انخلا کے لیے متعدد عالمی ایئرلائنز کی پروازیں مسقط کے راستے روانہ ہوئیں۔
علاوہ ازیں سعودیہ ایئر نے مسافروں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے اور پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ ایئر کی مسقط عمان، دبئی، کویت ابو ظہبی، بحرین ماسکو کے لیے بھی پروازیں 6 مارچ تک معطل رہیں گی۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report