Today News
ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے لیے شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا
کراچی:
پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اے راجپر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر ریجنل ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے لیے قوانین میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کی جائے تاکہ موجودہ عالمی صورتحال سے معاشی فائدہ اٹھایا جا سکے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث سمندری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور کئی ممالک کا کارگو محفوظ متبادل بندرگاہوں کی تلاش میں ہے۔
ایسے میں پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث خطے کا اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز بن سکتا ہے اور اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
چیئرمین محمد اے راجپر نے نشاندہی کی کہ موجودہ قوانین کے تحت ٹرانس شپمنٹ کارگو کو آف ڈاک ٹرمینلز پر رکھنے کی اجازت نہیں، جبکہ بندرگاہوں کے اپنے ٹرمینلز پر سامان رکھنے کی گنجائش بھی محدود ہے۔ اس وجہ سے ممکنہ کاروباری مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔
خط میں ایف بی آر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس آر او کے ذریعے عالمی کارگو کو آف ڈاک ٹرمینلز پر رکھنے کی فوری اجازت دی جائے۔
مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا بلکہ ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور پاکستان علاقائی تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بن کر ابھر سکتا ہے۔
Today News
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔
لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کی شناخت محمد علی اور ممتاز احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ ملزمان عید کی شاپنگ کرکے واپسی پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے دو پستول بور، میگزین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک D میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
جمشید کوارٹر ڈویژن شاہین فورس پولیس نے بہادر آباد رنگون والا ہال کے قریب ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Today News
امریکی سینیٹ سے ٹرمپ کو فری ہینڈ مل گیا، فوجی کارروائیاں روکنے کی قرارداد مسترد
واشنگٹن:
امریکا کی سینیٹ نے ایک اہم وار پاورز قرارداد کو ناکام بنا دیا جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر جاری فوجی کارروائیاں روکنے اور کانگریس کی منظوری کے بغیر مزید حملوں کے اختیارات محدود کرنا تھا۔
یہ قرارداد 47–53 کے فرق سے مسترد ہو گئی، جس سے صدر ٹرمپ کو مزید ایران پر کارروائیوں جاری رکھنے کا قانونی میدان مل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد کی سربراہی سینٹر ٹم کین نے کی تھی اور اس کی 26 دیگر سینیٹرز نے بھی حمایت دی تھی، لیکن ری پبلکن ارکان نے اکثریت کے ساتھ قرارداد کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
سینیٹر رینڈ پاؤل واحد ری پبلکن تھے جنہوں نے حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس میں سے سینیٹر جون فیٹرمین نے مخالفت کی۔
سینٹ سیشن میں سینیٹرز کے درمیان شدید بحث جاری رہی، جہاں ڈیموکریٹس نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کو جنگی فیصلوں پر کنٹرول رکھنا ضروری ہے اور صدر کو ایک شخصی جنگ شروع کرنے سے نہیں روکا جا سکا۔
سینیٹر ایڈم شف نے کہا کہ یہ قرارداد صرف جنگ کو روکنے کے بارے میں نہیں بلکہ صدر کے غیر محدود اختیارات کا توازن برقرار رکھنے کے بارے میں ہے۔
جبکہ ری پبلکن ارکان نے صدر کی فوجی کارروائیوں کو قومی سلامتی کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔
Today News
راولپنڈی، سٹی صدر روڈ پلازہ کے بیسمنٹ گودام میں خوفناک آگ، 11 گھنٹے سے ریسکیو آپریشن جاری
راولپنڈی:
سٹی صدر روڈ پر واقع چار منزلہ پلازہ کے بیسمنٹ گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز 11 گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق پلازے کی بیسمنٹ میں مناسب داخلے کے راستے اور وینٹیلیشن کے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 13 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 سے زائد اہلکار فوم ملا پانی استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مصروف ہیں۔
بیسمنٹ میں موجود جلنے والا سامان بڑی مقدار میں ہے اور اسے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کی محنت دگنی ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر صبغت اللہ موقعہ پر موجود ہیں اور مسلسل آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
آگ کے دوران وا سا راولپنڈی کو پانی کی سپلائی کے لیے طلب کیا گیا تاکہ فائر فائٹرز کے کام میں سہولت ہو۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد پلازے میں ممکنہ نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اور عوام کو احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees