Connect with us

Today News

فضائی حدود کی بندش سے کراچی سمیت ملک بھر سے کتنی پروازیں منسوخ ہوئیں؟

Published

on



کراچی:

مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں سے مزید 162 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے بعد پانچ روز کے دوران منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 578 تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سمیت اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ، شارجہ، کویت اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے 38، لاہور سے 28، پشاور سے 24، ملتان سے 18، سیالکوٹ سے 8 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

منسوخ پروازوں میں امارات، اتحاد ایئرویز، ایئر عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی اور قطر ایئرویز سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور ایران سمیت متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ایئرلائنز کو پروازیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کی سب سے بڑی دھمکی، رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا

Published

on


ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔

ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کی شناخت محمد علی اور ممتاز احمد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان عید کی شاپنگ کرکے واپسی پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے دو پستول بور، میگزین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک D میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

جمشید کوارٹر ڈویژن شاہین فورس پولیس نے بہادر آباد رنگون والا ہال کے قریب ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی سینیٹ سے ٹرمپ کو فری ہینڈ مل گیا، فوجی کارروائیاں روکنے کی قرارداد مسترد

Published

on



واشنگٹن:

امریکا کی سینیٹ نے ایک اہم وار پاورز قرارداد کو ناکام بنا دیا جس کا مقصد صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر جاری فوجی کارروائیاں روکنے اور کانگریس کی منظوری کے بغیر مزید حملوں کے اختیارات محدود کرنا تھا۔

یہ قرارداد 47–53 کے فرق سے مسترد ہو گئی، جس سے صدر ٹرمپ کو مزید ایران پر کارروائیوں جاری رکھنے کا قانونی میدان مل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد کی سربراہی سینٹر ٹم کین نے کی تھی اور اس کی 26 دیگر سینیٹرز نے بھی حمایت دی تھی، لیکن ری پبلکن ارکان نے اکثریت کے ساتھ قرارداد کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

سینیٹر رینڈ پاؤل واحد ری پبلکن تھے جنہوں نے حمایت کی جبکہ ڈیموکریٹس میں سے سینیٹر جون فیٹرمین نے مخالفت کی۔

سینٹ سیشن میں سینیٹرز کے درمیان شدید بحث جاری رہی، جہاں ڈیموکریٹس نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کو جنگی فیصلوں پر کنٹرول رکھنا ضروری ہے اور صدر کو ایک شخصی جنگ شروع کرنے سے نہیں روکا جا سکا۔

سینیٹر ایڈم شف نے کہا کہ یہ قرارداد صرف جنگ کو روکنے کے بارے میں نہیں بلکہ صدر کے غیر محدود اختیارات کا توازن برقرار رکھنے کے بارے میں ہے۔

جبکہ ری پبلکن ارکان نے صدر کی فوجی کارروائیوں کو قومی سلامتی کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔





Source link

Continue Reading

Trending