Today News
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر آفس اعتراضات، عدالت کی اہم ہدایت جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور بروقت اپیلیں دائر نا ہونے کے آفس اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر، بانی اور بشری کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ معذرت چاہتا ہوں دوبارہ آپ کے پاس آنا پڑا، کچھ اعتراضات آفس نے لگائے تھے میں نے اپیل وقت پر دائر کی، 20 دسمبر کو سزا کا فیصلہ ہوا 29 دسمبر کو اپیلیں دائر کی اور اپیلیں دائر کرتے وقت مصدقہ نقل فیصلے کی اپیلوں کے ساتھ لگائی تھیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراضات کے حوالے سے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا، جب ہم نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی تو 14 فروری ہمیں بتایا گیا آپ کی اپیلوں پر اعتراض ہے۔ طے شدہ اصول ہے اپیل ایک دفعہ دائر ہو جائے تو اس کو وقت پر ہی دائری کہیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے مطابق غلطی ہمارے طرف سے نہیں ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ 21 اور 22 سال وکالت کے بعد یہ ہے کہ وکیل جب اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔
عدالت نے آفس اعتراضات اونچی آواز میں پڑھنے کی ہدایت کی۔
سلمان صفدر نے کہا کہ آفس نے اعتراض لگایا کہ وقت کے اندر اعتراضات ختم نہیں کیے، آفس نے جب اعتراضات لگائے ہمیں اس کے حوالے سے نہیں بتایا۔
عدالت نے سلمان صفدر کو متفرق درخواست پڑھنے کی بھی ہدایت کی۔ سلمان صفدر نے کہا کہ میں سزا معطلی کی درخواست لیکر آپ کے پاس آیا ہوں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ جو آفس اعتراض ہے وہ آپ کی متفرق درخواست نہیں ہے۔
ہائیکورٹ نے بروقت اپیلیں دائر نا ہونے کے آفس اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ آپ آفس اعتراض ختم کرنے کی درخواست دائر کریں۔
بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم نا ہو سکا، عدالت نے اعتراض ختم کرنے کے لیے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
سلمان صفدر کی گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ القادر کیس اور توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہم اپیلیں ہیں، القادر کیس میں بانی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی امید ہے۔ القادر کیس کی سماعت بدھ کے روز مقرر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ چھ ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوئی، توشہ خانہ ٹو اپیل کو تاحال آفس نمبر الاٹ نہ ہو سکا۔ کیس نمبر الاٹ ہونے کے بعد ہی سماعت آگے بڑھ سکے گی اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے بانی پی ٹی آئی کی اپیل کو نمبر الاٹ ہو جائے گا۔
سلمان صفدر نے کہا کہ اپیل نمبر ملنے کے بعد سزا معطلی پر باقاعدہ سماعت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں آفس کی جانب سے مسلسل اعتراضات لگائے جا رہے ہیں، اپیل فیصلہ آنے کے نویں دن ہی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ بانی اس وقت صرف دو کیسز میں جیل میں ہیں، توشہ خانہ ٹو اور القادر کیس کے علاوہ کسی کیس میں گرفتاری مطلوب نہیں۔ عید سے پہلے اپیلوں پر سماعت ہوئی تو رہائی ممکن ہے، دونوں کیسز آپس میں منسلک ہیں، الگ نہیں کیے جا سکتے۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ
اسلام آباد:
پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے روزانہ اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا ہے کہ پیٹرولیم ذخائر اور سپلائی چین کی نقل و حرکت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں قومی سطح پر تیاریوں اور اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ قومی ذخائر اطمینان بخش سطح پر موجود ہیں اور اہم مصنوعات کے لیے مناسب مقدار میں ذخیرہ دستیاب ہے، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے فوری طور پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے، صورتحال بدستور غیر یقینی اور متغیر ہے، جس کے باعث مسلسل نگرانی اور محتاط منصوبہ بندی ضروری ہے، عالمی سپلائی چینز اور بحری راستے بڑھتے ہوئے خطرات اور لاگت کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
اجلاس کو بین الاقوامی تیل منڈی کی صورتحال، عالمی تیل منڈی میں نرخوں کے اتار چڑھاؤ، فریٹ اور انشورنس اخراجات میں اضافے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بحری راستوں میں تبدیلی اور اہم گزرگاہوں پر سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ وار پریمیم کے باعث عالمی توانائی منڈی میں لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے، ایشیائی منڈیوں میں توانائی کارگو کے لیے بڑھتا مقابلہ برقرار رہا تو بیرونی کھاتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
کمیٹی نے سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ دوست ممالک اور سپلائر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی سطح پر رابطے جاری ہیں ایسے راستوں کی کوششیں جارہی جو زیادہ خطرناک سمندری گزرگاہوں سے باہر ہوں۔
کمیٹی نے شپنگ اور آپریشنل اقدامات پر بھی غور کیا جن کے ذریعے وقت کے ضیاع کو کم کیا جا سکے، پٹرولیم مصنوعات کی رسد برقرار رکھنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بھی غور کیا گیا، صوبائی حکومتوں کی جانب سے اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے مشترکہ نفاذی کارروائیوں پر زور دیا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ سرحد پار اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کے اندر بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح رہے گی، فیلڈ انٹیلی جنس کی مدد سے مسلسل نگرانی اور خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا اولین مقصد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانا ہے، حکومت ایک منظم گورننس نظام کے تحت صورتحال کو ذمہ داری کے ساتھ سنبھال رہی ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر نگرانی، منصوبہ بندی اور مربوط فیصلے کررہی ہے، اگر عالمی قیمتوں میں تبدیلیوں کے باعث ناگزیر دباؤ پیدا ہوا تو حکومت قائم شدہ اور قابل پیش گوئی نظام کے تحت ردعمل دے گی ، ایسا اس لیے ضروری ہو گا تاکہ مارکیٹ میں بگاڑ سے بچا جا سکے اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
اجلاس میں ایل این جی اور ایل پی جی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپلائی چین کے خطرات، جہازوں کی آمد و رفت کے شیڈول اور ٹرمینل آپریشنز سے متعقل امور بھی زیر غور آئے۔
شرکا نے کہا کہ اگر رکاوٹیں برقرار رہیں تو طلب کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے متبادل اقدامات اختیار کیے جائیں، ترجیحی شعبوں کا تحفظ اور منڈی کا نظم برقرار رکھا جائے۔
اجلاس میں ایندھن کے استعمال میں بچت کے مرحلہ وار اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی اپنی سفارشات کل تک حتمی شکل دے کر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی سفارشات کے ساتھ ایک جامع عمل درآمدی منصوبہ بھی وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا۔
منصوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی یقین دہانی اور مؤثر نفاذی اقدامات شامل ہوں گے، قیمتوں کے تعین اور گورننس کے نظام کو مستحکم بنانے کی تجاویز بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی، ضرورت پڑنے پر ایندھن کے تحفظ اور استعمال میں بچت کے اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے۔
صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے کمیٹی نے روزانہ اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ پیٹرولیم ذخائر اور سپلائی چین کی نقل و حرکت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، متعلقہ اداروں کے درمیان بروقت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، وفاقی سیکریٹریز، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور سینئر سیکریٹریز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
Today News
پاکستان کی ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت
پاکستان نے آذربائیجان اور ترکیہ پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے برادر ملک ترکی پر ہونے والے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے بہادر ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے حملے قابل مذمت اور ایسے اقدامات سے مزید کشیدگی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے خود مختاری کے احترام کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ایسے مذموم اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو مزید بڑھنے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور کشیدگی کو کم کرنے کیلیے بات چیت و سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔
Source link
Today News
سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے نیب قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تاہم اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر بلوچ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جس پر وزیر قانون نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اپوزیشن کے رکن بیرسٹر علی ظفر کے تحفظات کو سُن کر کہا کہ اگر کوئی ترمیم لانی ہے تو پرائیوٹ ڈے پر لے آئیں جبکہ ماضی میں تحریک انصاف نے پچاس پچاس قوانین تیزی سے منظور کروائے تھے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل کہیں اور سے آیا ہے، آج کوئی نجی ممبر ڈے نہیں ہے،
نیب ترمیمی بل منظور کراکے آج منہ پر طمانچہ مارا گیا کیونکہ یہ ڈیموکریٹک رویت کے خلاف ہے۔
علی ظفر نے پیش گوئی کی کہ یہ بل حکومت کو آگے جا کر کاٹے گا، یہ سب قانون سازی بانی پی ٹی آئی کے خلاف کی جارہی ہے۔
بل کو منظوری کیلیے پیش کیا گیا تو حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اس کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن (پی ٹی آئی) اراکین نے کاپیاں پھاڑ کر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔
ترمیمی بل کے اہم نکات
ترمیمی بل کے تحت احتساب عدالتوں اور ہائی کورٹس کو ملزمان کو ضمانت دینے کے اختیار دیا گیا ہے، احتساب عدالت اور متعلقہ ہائی کورٹ کو ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعات 439، 496، 497 اور 498 کے تحت ملزمان کی رہائی یا ضمانت کا حکم بھی ہائیکورٹ یا احتساب عدالت دے سکے گی۔
ترمیمی بل میں قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 9 میں اہم تبدیلی کی تجویز کی گئی جس کے مطابق احتساب مقدمات میں عدالتوں کے اختیارات اور طریقہ کار کو مزید واضح بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
بل کے تحت قومی احتساب آرڈیننس میں نئی دفعہ 32A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ترمیم کے مطابق احتساب مقدمات میں دوسری اپیل کا حق متعارف کرایا جاسکے گا جبکہ احتساب مقدمات میں سزا یافتہ شخص یا پراسیکیوٹر جنرل کو دوسری اپیل کا حق حاصل ہوگا۔
ترمیم میں تجویز کی گئی کہ نیب چیئرمین کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل بھی دوسری اپیل دائر کر سکے گا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں دوسری اپیل دائر کی جا سکے۔
تجویز دی گئی کہ ہائی کورٹس کے فیصلے پر 30دن کے اندر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک بار تین سال کی توسیع ہوسکے گی اور اس کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل ہوگا۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade