Today News
امریکی کارروائی پر ایران کا بڑا الزام، “امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی”
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو ڈبو کر سمندر میں سنگین ظلم کیا ہے اور اس کے نتائج امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فریگیٹ ڈینا اس وقت انڈین بحریہ کی مہمان تھی اور اس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، تاہم امریکی حملہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے کیا گیا۔
The U.S. has perpetrated an atrocity at sea, 2,000 miles away from Iran’s shores.
Frigate Dena, a guest of India’s Navy carrying almost 130 sailors, was struck in international waters without warning.
Mark my words: The U.S. will come to bitterly regret precedent it has set. pic.twitter.com/cxYiI9BLUk
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 5, 2026
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے سمندر میں ایک خطرناک مثال قائم کی ہے اور ان کے بقول امریکا کو اس اقدام پر سخت پچھتاوا ہوگا۔
Today News
مشہور باڈی بلڈر مسٹر سرحد گولی لگنے سے جاں بحق
خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کا اعزاز حاصل کرنے والے امین اللہ صافی دوگروپس کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امین اللہ صافی گزشتہ روز افطاری کے بعد علاقے حیدار کالونی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے، جنہوں نے مسٹر سرحد کا اعزاز بھی حاصل کرر کھا تھا، ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔
امین اللہ صافی کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔
Source link
Today News
یونیورسٹیوں میں اے آئی کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جامعات کو قومی ضروریات اور عالمی رجحانات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تعلیم کو مؤثراورنتیجہ خیز بنانے کے لیے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نصاب، تعلیمی نتائج اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن دفاتر کو مضبوط بنانے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تحقیق کو تجارتی شکل دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے ڈگری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد طلبہ کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جامعات کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے رینکنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یونیورسٹیوں کو عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے حکمت عملی فراہم کرے گی، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے صوبائی سطح پر بھی خصوصی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن میں وائس چانسلرز، صوبائی ایچ ای سیز اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن اور زراعت کے ڈگری پروگرامز کے معیار کا بھی جائزہ لے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز میں بہتری لائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹنگ سسٹم کو مزید شفاف اور معیاری بنانے پر بھی کام جاری ہے کیونکہ کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹس کا معیار اس کے داخلہ لینے والے طلبہ کے معیار سے جڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی جامعات کے قیام کے لیے قانون سازی سے قبل ایچ ای سی سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی انتظامی عہدے فوری طور پر پر کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چل سکے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق حکومتی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اب تک 65 ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی لیپ ٹاپ بھی جلد طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات میں اطلاقی تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقی منصوبوں کو عملی حل، نئی مصنوعات اور معاشی مواقع میں تبدیل کیا جا سکے۔
Source link
Today News
عراق؛ بارود سے بھری کشتی کا تیل بردار جہاز پر خودکش حملہ؛ خوفناک دھماکا
خلیج کے پانیوں میں ایک سنگین بحری واقعے میں بارودی مواد سے بھری ایک چھوٹی کشتی عراقی ساحل کے قریب لنگر انداز تیل بردار جہاز سے ٹکرا گئی۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ عراقی سمندری حدود میں پیش آیا جہاں بہاماس کے جھنڈے والا خام تیل بردار ٹینکر سونانگول نامیبی لنگر انداز تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی استعمال کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق چھوٹی کشتی تیز رفتاری سے ٹینکر کی جانب بڑھی اور اس سے ٹکرانے کے فوراً بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بارود بھری کشتی کس مقصد کے لیے آئل ٹینکر سے ٹکرائی گئی اور کس نے ایسا کیا۔ کسی گروپ تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشتی ایرانی ساختہ یا ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے استعمال کی گئی ہوسکتی ہے تاہم ابھی تک باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
بحری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade