Connect with us

Today News

عمرہ اجازت کیلیے شیخ رشید کی درخواست پر ہائیکورٹ نے اہم آئینی سوالات اٹھا دیے

Published

on



راولپنڈی:

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت سے متعلق پٹیشن کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔

پٹیشن کی سماعت جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ کی بنیاد پر کسی کو عمرہ ادائیگی سے روکنا ایک اہم آئینی سوال ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث اور دلائل کے بعد ایک تفصیلی اور رپورٹڈ فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ جو شخص جب بھی عمرہ پر گیا ہو اور بروقت واپس آیا ہو اسے کیوں روکا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ کی بنیاد پر عمرہ جانے سے روکنا کیا آئین میں دی گئی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کی خلاف ورزی نہیں۔

عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی کو عمرہ جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ سرکار واپسی کی گارنٹی لے کر سائل کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے سکتی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اتھارٹی سے اس حوالے سے اجازت کا موقف معلوم کریں۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی وجہ سے روکا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایسے روکنے کے لیے کوئی واضح قانون موجود ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت اس کیس کو تفصیلی طور پر سن کر آئین کے آرٹیکل 28-A کے تحت فیصلہ کرے گی۔

شیخ رشید احمد نے عدالت کو بتایا کہ وہ 17 مرتبہ پاکستان کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں لیکن آج انہیں عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی مقدمات کے دوران وہ 8 مرتبہ بیرون ملک گئے اور ہر دفعہ 8 سے 10 دن کے اندر واپس آتے رہے، تاہم اس مرتبہ انہیں 6 ماہ سے عمرہ پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ پہلے ہی شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکال چکی ہے لیکن انہیں دوبارہ بغیر کسی وجہ کے سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفر ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جسے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی کسی دفعہ کی بنیاد پر سلب نہیں کیا جا سکتا۔

سماعت کے دوران شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ عدالت میں پیش کی۔ اس موقع پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی سے پنسل بھی نہیں لے سکتے، اگر آپ کتاب ہائیکورٹ کو دینا چاہتے ہیں تو تحریری طور پر ہائیکورٹ کی لائبریری کو دے دیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو پورا دن سن کر مقدمہ کی بنیاد پر عمرہ سے روکنے کے معاملے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی قیمت اور دستیابی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

شائقین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹکٹیں پشاور میں ٹی سی ایس کے تین ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں۔

پشاور میں ٹکٹیں ٹی سی ایس ایریا آفس، ٹی سی ایس چارسدہ روڈ ایکسپریس سینٹر اور ٹی سی ایس کالج چوک ایکسپریس سینٹر پر دستیاب ہوں گی۔

ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کردیا گیا۔

وی آئی پی فیملی زون کی گروپ اسٹیج ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میں بالترتیب 400 اور 500 روپے ہوگی۔

گروپ اسٹیج کے میچوں میں وی آئی پی ٹکٹ 150 روپے، پریمیم ٹکٹ 100 روپے اور وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 800 اور 600 روپے کی ہوگی۔

سیمی فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300، پریمیم 200، اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

18 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے، پریمیم 300 اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 5ہزار 144ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری  جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 37ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401روپے گھٹ کر 4لاکھ 60ہزار 529روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے کی کمی سے 8ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب

Published

on


آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے کئی ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے ہیں۔

ان میں سے ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے اسکول کے قریب گر کر اتر گیا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے گئے اور جن سے ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔‘

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی وضاحت کرے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ آذربائیجان حق رکھتا ہے کہ مناسب ردعمل دے۔





Source link

Continue Reading

Trending