Today News
خواتین کی گواہی سے متعلق سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم سماعت
اسلام آ باد:
خواتین کی گواہی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے خواتین کی گواہی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔
جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے سورۃ البقرہ میں تفصیلات موجود ہیں ۔ خواتین کی گواہی کن صورتوں میں مانی جاتی ہے، واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خواتین کا انتقال ہو گیا ہے، تاہم کیس کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ اس معاملے پر فیصلہ ہو سکے۔
سماعت کے دوران عدالت نے سپریم کورٹ بار کی فنانس سیکرٹری سائرہ راجپوت کو طلب کر لیا اور خواتین صحافیوں کو بھی روسٹرم پر بلایا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ معاملہ خواتین کی گواہی کے اصولوں سے متعلق ہے اور عدالت نے سائرہ راجپوت اور خواتین صحافیوں کو معاون مقرر کر دیا۔
جسٹس شاہد وحید نے فریقین کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت میں انہیں پیش ہونا ہوگا۔
عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جامع جواب طلب کر لیا تاکہ خواتین کی گواہی کے معاملے پر آئندہ تفصیلی فیصلہ کیا جا سکے۔
Today News
گل پلازہ میں لوگ ڈیڑھ دن تک زندہ رہے مدد کی آوازیں لگائیں مگر ہمیں اندر جانے نہیں دیا گیا، چھیپا ڈرائیورز
کراچی:
سانحہ گل پلازہ کے جوڈیشل کمیشن میں چھیپا کے رضا کاروں نے بیانات قلم بند کرادیے، ایک ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے ایک سے ڈیڑھ دن تک لوگ زندہ تھے اور بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگارہے تھے مگر ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، 26 میں سے صرف دو گیٹ کھلے ہوئے تھے، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کے جوڈیشل کمیشن میں چھیپا ویلفیئر کے رضاکار سندھ ہائی کورٹ میں بیان قلم بند کروانے پہنچے۔
چھیپا رضاکار رئیس نے کہا کہ میں تقریباً پونے 11 بجے وہاں پہنچا تو آگ لگی ہوئی تھی، اس وقت پرائیویٹ لوگ بھی وہاں موجود تھے اور ہمارے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، اس وقت افراتفری کا ماحول تھا، میں ایم اے جناح روڈ سے گیا تھا مشکل ہوئی تھی لیکن میں پہنچ گیا تھا، پوری رات اس جگہ پر ہی موجود رہے تھے، جس بندے کو میں ایمبولینس میں لے کر گیا اس کی ہلاکت دھویں کی وجہ سے ہوئی، جب پہلے موقع پر پہنچا تو آگ کی شدت اتنی نہیں تھی جب دوبارہ گیا تو آگ کی شدت کافی زیادہ تھی۔
چھیپا رضاکار تنویر نے کہا کہ میں دوسرے دن گل پلازہ گیا تھا، میں نے ایک باڈی شفٹ کی تھی تھرڈ فلور سے جسے سول لے کر گیا تھا، لاش قابل شناخت نہیں تھی، مجھے علم نہیں اس کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ کھڑکیوں میں گرل لگی ہوئی تھی جسے کاٹا اور اس میں سے لاش کو نکالا، سیکنڈ تھرڈ فلور پر کھڑکیوں میں گرل لگی ہوئی تھی، صبح کے وقت بھی تینوں فلورز پر آگ لگی ہوئی تھی۔
چھیپا رضاکار نثار محمد نے کہا کہ دوسرے دن صبح گیارہ بجے وہاں پہنچا تھا، دوسرے دن بھی تمام ادارے وہاں موجود تھے، جب آگ بجھ گئی تو اس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
چھیپا ڈرائیور رئیس نے کہا کہ جب میں گل پلازہ پہنچا تو آگ کی شدت زیادہ نہیں تھی، سب سے پہلے ایک شخص کو نکالا توبے ہوش تھا، فائر بریگیڈ اور فائر ٹینڈر موجود تھے، کتنے تھے یہ نہیں پتا، جب اسپتال سے واپس آیا تو آگ شدت اختیار کرچکی تھی، رش بڑھ چکا تھا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔
چھیپا ایمبولینس ڈرائیور اظہر نے بیان میں کہا کہ رضا کار ہمیں ڈیڈ باڈیز نکال نکال کر دے رہے تھے اور ہم اسپتال منتقل کررہے تھے۔ کمیشن نے ان سے پوچھا کہ جب آپ پہنچے تو کیا دروازے کھلے ہوئے تھے؟ اس پر ڈرائیور نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے بہت سا کام ہوچکا تھا۔
چھیپا ڈرائیور ایاز نے انکشاف کیا کہ ایک ڈیڑھ دن تک لوگ زندہ تھے چلا رہے تھے بچاؤ بچاؤ مگر ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، میں نیا نیا بھرتی ہوا ہوں سب سے پہلے ہماری گاڑی پہنچی تھی، مرکز سے ہمیں دس بج کر پانچ منٹ کال آئی تھی کہ آگ لگی ہے اور میں 15 منٹ میں گل پلازہ پہنچ گیا تھا، ریمپ سے گاڑی اوپر لے گیا تھا دو گاڑیاں پہلے سے اوپر تھیں تیسری گاڑی میری تھی، اس وقت چاروں طرف آگ پھیل چکی تھی، فائر بریگیڈ ایک ہی پہنچی تھی اس کا بھی پانی ختم ہوگیا تھا اور دوسری گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی تھی۔
ڈرائیور ایاز نے کہا کہ دھواں بہت تھا لوگ تیزی سے باہر نکل رہے تھے، ریسکیو والے ہمیں دھکے دے رہے تھے کہ ہٹ جاؤ تم بھی جل جاؤ گے، آنکھوں میں دھواں بھر جاتا تھا، کسی ریسکیو والوں نے کوئی ماسک نہیں دیا، رمپا پلازہ سے لوگوں کا آنا جانا ہورہا تھا
ایک گھنٹے بعد آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کھڑکیاں تو اب بھی لگی ہوئی تھیں ہمیں کھڑکیاں نہیں توڑنے دے رہے تھے، ریسکیو والوں نے کہا یہ ہمارا کام ہے۔
چھیپا ڈرائیور نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تھی جس میں آٹھ سے دس افراد تھے، دوسری گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی جب تک آگ پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی، لوگ کھڑکیوں میں پھنسے ہوئے تھے ایک ڈیڑھ دن تک لوگ زندہ رہے مگر ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، 26 میں سے صرف دو گیٹ کھلے ہوئے تھے، میں جب پہنچا صرف پہلی منزل پر آگ لگی ہوئی تھی اور فائر بریگیڈ آگ بھجارہی تھی، اسنارکل بارہ بجے کے بعد آیا تھا۔
Today News
آبنائے ہرمز کی بندش؛ قطر کا فورس میجر کا اعلان؛ گیس برآمدات معطل
قطر نے گیس برآمدات پر فورس میجر نافذ کر دیا جس کے باعث عالمی منڈی میں قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست قطر نے قدرتی گیس کی برآمدات معطل کردی ہیں جس کے باعث عالمی گیس مارکیٹ میں کئی ہفتوں تک قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے اس ہفتے گیس کی پیداوار روک دی ہے جب کہ معمول کی پیداوار بحال ہونے میں کم از کم ایک ماہ لگ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ قطر دنیا کی تقریباً 20 فیصد مائع قدرتی گیس (LNG) برآمد کرتا ہے اور اس کی عالمی منڈیوں تک تمام تر سپلائی آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے ذریعے ہوتی ہے۔
ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث اس اہم ترین آبی گزرگاہ میں جہاز رانی تقریباً رک گئی ہے۔
قطر کی گیس زیادہ تر یورپ اور ایشیا کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے بڑے خریداروں میں پاکستان، جنوبی کوریا، بھارت، جاپان اور چین شامل ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث اب ان ممالک میں ممکنہ قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پیداوار رکنے کے بعد بحرِ اوقیانوس اور بحرالکاہل کے علاقوں میں ایل این جی کارگو کے حصول کے لیے مقابلہ بڑھ گیا ہے۔
جس کے باعث یورپ اور ایشیا میں گیس کی قیمتیں اور ایل این جی فریٹ ریٹس کئی برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Today News
سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر
کراچی:
کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ داریوں کا سارا ملبہ دوسرے اداروں پر ڈال دیا اور جواب میں کہا ہے کہ گل پلازہ میں ہوئی تباہی میں کے ایم سی کی کوئی انتظامی غفلت نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میونسپل کمشنر کے ایم سی نے کمیشن کے سوال نامے کا جواب جمع کروا دیا جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ کے ایم سی کی ذمہ داری صرف مرکزی شارع تک ہے، گل پلازہ کے اطراف کی سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ ٹی ایم سی صدر کی ذمہ داری ہے، فائر آڈٹ کی ذمہ داری سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی ہے، سیفٹی آڈٹ ایمرجنسی ریسکیو سروس ایکٹ 2023ء کے تحت ریسکیو 1122 کی ذمہ داری ہے۔
میونسپل کمشنر نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت فائر فائٹنگ کے ایم سی کی ذمہ داری تھی، 2023ء کے ایکٹ کے تحت فائر فائٹنگ اور ریسکیو کی ذمہ داری ریسکیو 1122 کو منتقل کردی گئی، 11 دسمبر 2025ء کو کونسل اجلاس میں منتقلی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ کے ایم سی نے رضاکارانہ طور پر 200 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا تھا۔ کے ایم سی نے فائر سیفٹی آڈٹ کی رپورٹ 2024 میں کمشنر کو پیش کی تھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے۔
میونسپل کمشنر نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ پی ڈی ایم اے گائیڈ لائنز کے تحت شہری علاقے میں لگنے والے آگ کو ڈیزاسٹر سمجھا جاتا ہے، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباؤ گریج لائن تعمیراتی منصوبے کی وجہ سے تھا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی کرین، ایکسکویٹر، جیک ہیمر اور دیگر ہیوی مشنری تعینات کردی تھی۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کے ساتھ سٹی وارڈنز اور دیگر میونسپل سروسز اہلکار بھی تعینات کیے گئے، گل پلازہ میں ہونے والی تباہی میں کے ایم سی کی کوئی انتظامی غفلت نہیں۔
دریں اثنا سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے اسٹیشن افسر فائر اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹر محمد توفیق کو طلبی کے سمن جاری کردیئے۔ جوڈیشل کمیشن نے اسٹیشن افسر کو 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ کمیشن نے اسٹیشن افسر سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ دوسری جانب جوڈیشل کمیشن نے سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل انسٹرکٹر مرزا مرسلین کو 12 اپریل کی طلبی کا سمن جاری کردیا۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade