Today News
ایران میں کرد عسکریت پسند گروہ کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، ترکی
ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی کرد عسکریت پسند گروہ (PJAK) کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی ممکنہ کارروائیاں ایران کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات سامنے آئیں کہ ایرانی کرد ملیشیاؤں اور امریکا کے درمیان ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں مشاورت ہوئی ہے، جس میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی کرد ملیشیاؤں نے امریکا سے اس بارے میں مشورہ کیا کہ وہ ایران کے مغربی علاقوں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے خلاف کس طرح کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل بعض امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک ہزار عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور ہزاروں افراد سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے کرد جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم ایرانی خبر ایجنسی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
Today News
راولپنڈی؛ گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، کرایہ دار ہی چور نکلا
وارث خان پولیس نے چند روز قبل گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرلیا جس میں کرایہ دار ہی چور نکلا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کی 4 قیمتی رولکس،راڈو و دیگر گھڑیاں،مسروقہ رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے،آئی فون مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار معہ ائیر بڈز برآمد ہوئے۔
زیر حراست شخص شہری کے گھر میں کرایہ دار تھا جس نے شہری کی غیر موجودگی میں گھر میں واردات کی۔
وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کرایہ دار کو شامل تفتیش کیا تو مزکورہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
Today News
ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلیے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف
اسلام آباد:
ایف بی آر نے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا، جو عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس نظام میں ایک نیا میکنزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔
نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیا کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
نئے نظام کے تحت اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3 مختلف پہلوؤں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔
ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
Today News
ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل کی معیشت کو ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان؟
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جنگ کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر بھی واضح ہونے لگے ہیں۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی معیشت کو تقریباً 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ اگر پابندیاں کم رہیں تب بھی معیشت کو فی ہفتہ تقریباً 4.3 ارب شیکل نقصان ہوسکتا ہے۔
جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں اسکول بند ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔
حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں تاکہ خطرات سے بچا جا سکے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech2 weeks ago
New Details Confirm Samsung Galaxy S26 Ultra’s Powerful Upgrade