Connect with us

Today News

ایران کا جوابی حملہ؛ خلیجِ فارس میں امریکی ٹینکر کو تباہ کردیا

Published

on


ایران نے امریکا سے اپنے جنگی بحری جہاز کو تباہ حملہ کر کے غرق کرنے کا بدلہ لے لیا۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملکی بحریہ کے جنگی دستوں نے آج خلیجِ فارس کے شمالی حصے میں ایک امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو خلیج فارس کے شمال میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس امریکی ٹینکر میں لگنے والی آگ اب بھی بھڑک رہی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی کہا کہ انھیں آبنائے ہرمز پر ’مکمل کنٹرول‘ حاصل ہے جو خلیجِ فارس کو بحرِ ہند سے ملاتی ہے۔

تاہم بی بی سی اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

برطانیہ کی یوکے میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمعرات کی صبح کویت کے ساحل کے قریب خلیجِ فارس کے شمالی حصے میں ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق ’لنگر انداز ایک ٹینکر کے کپتان نے بتایا کہ انھوں نے جہاز کے بائیں جانب ایک زور دار دھماکا سنا جس کے بعد ایک چھوٹی کشتی وہاں سے دور جاتی ہوئی نظر آئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پانی میں کارگو ٹینک سے تیل بہہ رہا ہے جس سے ماحول پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

 انھوں نے یہ بھی بتایا کہ نشانہ بنائے گئے جہاز میں پانی داخل ہو گیا ہے تاہم آگ لگنے کی کوئی اطلاع نہیں اور عملہ محفوظ اور خیریت سے ہے۔

تاحال امریکا کی جانب سے اس واقعے کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ ایران کی جانب سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشہور باڈی بلڈر مسٹر سرحد گولی لگنے سے جاں بحق

Published

on



خیبرپختونخوا کے مشہور باڈی بلڈر اور مسٹر سرحد کا اعزاز حاصل کرنے والے امین اللہ صافی دوگروپس کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امین اللہ صافی گزشتہ روز افطاری کے بعد علاقے حیدار کالونی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

امین اللہ صافی نوجوان تن ساز تھے، جنہوں نے مسٹر سرحد کا اعزاز بھی حاصل کرر کھا تھا، ان کی نماز جنازہ جمعے کو 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی میں ادا کی جائے گی۔

امین اللہ صافی کے بڑے بھائی ندیم صافی بھی باڈی بلڈنگ کوچ ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

یونیورسٹیوں میں اے آئی کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی

Published

on



چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور جامعات کو قومی ضروریات اور عالمی رجحانات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تعلیم کو مؤثراورنتیجہ خیز بنانے کے لیے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نصاب، تعلیمی نتائج اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق ریسرچ، انوویشن اور کمرشلائزیشن دفاتر کو مضبوط بنانے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور تحقیق کو تجارتی شکل دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے ڈگری اور دستاویزات کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد طلبہ کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جامعات کی عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے رینکنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یونیورسٹیوں کو عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے حکمت عملی فراہم کرے گی، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے صوبائی سطح پر بھی خصوصی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں جن میں وائس چانسلرز، صوبائی ایچ ای سیز اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے نمائندے شامل ہوں گے۔

پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ ایچ ای سی انجینئرنگ، میڈیکل ایجوکیشن اور زراعت کے ڈگری پروگرامز کے معیار کا بھی جائزہ لے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی پروگرامز میں بہتری لائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹنگ سسٹم کو مزید شفاف اور معیاری بنانے پر بھی کام جاری ہے کیونکہ کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹس کا معیار اس کے داخلہ لینے والے طلبہ کے معیار سے جڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی جامعات کے قیام کے لیے قانون سازی سے قبل ایچ ای سی سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی انتظامی عہدے فوری طور پر پر کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چل سکے۔

چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق حکومتی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اب تک 65 ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی لیپ ٹاپ بھی جلد طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات میں اطلاقی تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقی منصوبوں کو عملی حل، نئی مصنوعات اور معاشی مواقع میں تبدیل کیا جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

عراق؛ بارود سے بھری کشتی کا تیل بردار جہاز پر خودکش حملہ؛ خوفناک دھماکا

Published

on


خلیج کے پانیوں میں ایک سنگین بحری واقعے میں بارودی مواد سے بھری ایک چھوٹی کشتی عراقی ساحل کے قریب لنگر انداز تیل بردار جہاز سے ٹکرا گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ عراقی سمندری حدود میں پیش آیا جہاں بہاماس کے جھنڈے والا خام تیل بردار ٹینکر سونانگول نامیبی لنگر انداز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی استعمال کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق چھوٹی کشتی تیز رفتاری سے ٹینکر کی جانب بڑھی اور اس سے ٹکرانے کے فوراً بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بارود بھری کشتی کس مقصد کے لیے آئل ٹینکر سے ٹکرائی گئی اور کس نے ایسا کیا۔ کسی گروپ تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشتی ایرانی ساختہ یا ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے استعمال کی گئی ہوسکتی ہے تاہم ابھی تک باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بحری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending