Connect with us

Today News

Sania Ashfaq exposes cricketer Imad Wasim’s hypocrisy

Published

on


پاکستانی کرکٹ اور شوبز سے جڑی ایک اور کہانی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے، جہاں عماد وسیم اور ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔

معروف کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے چھ سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی۔ رپورٹس کے مطابق علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا انفلوئنسر نائلہ راجا سے تعلق اور نکاح بتایا جا رہا ہے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے ان کے ساتھ تھیں۔

ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے تین بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایا عماد کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی اینجل، بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘‘

تاہم اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بھی اپنی بیٹی کے نام پیغام جاری کیا جو خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا: 

’’میری خوبصورت بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔ تم ایک ایسے بچپن کی مستحق ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرپور ہو۔ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ عوامی سطح پر ’بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں‘ جیسے پیغامات دیے جا رہے ہیں، جبکہ نجی طور پر اداروں کو بتایا جا رہا ہے کہ ماں اور بچوں کو بے گھر پناہ گاہ میں بھیجا جا سکتا ہے کیونکہ مالی معاونت بند کی جا رہی ہے۔ بچے صرف سوشل میڈیا پر لکھے گئے الفاظ کے نہیں، بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، دیانت اور حفاظت کے حق دار ہوتے ہیں۔ جو بھی ہو، ماں ہمیشہ تمہارا تحفظ کرے گی اور ہر دن تمہیں محفوظ اور پیار کا احساس دلائے گی۔‘‘

ثانیہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا ہے۔ بیشتر افراد ان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور ننھی عنایا کو ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔ کئی خواتین صارفین نے بھی ثانیہ کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھل کر بات کر کے ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کی ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت

Published

on



پاکستان نے آذربائیجان اور ترکیہ پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے برادر ملک ترکی پر ہونے والے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے  بہادر ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے حملے قابل مذمت اور ایسے اقدامات سے مزید کشیدگی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے خود مختاری کے احترام کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ایسے مذموم اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو مزید بڑھنے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور کشیدگی کو کم کرنے کیلیے بات چیت و سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ

Published

on



قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے نیب قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تاہم اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر بلوچ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جس پر وزیر قانون نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اپوزیشن کے رکن بیرسٹر علی ظفر کے تحفظات کو سُن کر کہا کہ اگر کوئی ترمیم لانی ہے تو پرائیوٹ ڈے پر لے آئیں جبکہ ماضی میں تحریک انصاف نے پچاس پچاس قوانین تیزی سے منظور کروائے تھے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل کہیں اور سے آیا ہے، آج کوئی نجی ممبر ڈے نہیں ہے، 
نیب ترمیمی بل منظور کراکے آج منہ پر طمانچہ مارا گیا کیونکہ یہ ڈیموکریٹک رویت کے خلاف ہے۔

علی ظفر نے پیش گوئی کی کہ یہ بل حکومت کو آگے جا کر کاٹے گا، یہ سب قانون سازی بانی پی ٹی آئی کے خلاف کی جارہی ہے۔

بل کو منظوری کیلیے پیش کیا گیا تو حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اس کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن (پی ٹی آئی) اراکین نے کاپیاں پھاڑ کر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

ترمیمی بل کے اہم نکات

ترمیمی بل کے تحت احتساب عدالتوں اور ہائی کورٹس کو ملزمان کو ضمانت دینے کے اختیار دیا گیا ہے، احتساب عدالت اور متعلقہ ہائی کورٹ کو ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔

اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعات 439، 496، 497 اور 498 کے تحت ملزمان کی رہائی یا ضمانت کا حکم بھی ہائیکورٹ یا احتساب عدالت دے سکے گی۔

ترمیمی بل میں قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 9 میں اہم تبدیلی کی تجویز کی گئی جس کے مطابق احتساب مقدمات میں عدالتوں کے اختیارات اور طریقہ کار کو مزید واضح بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بل کے تحت قومی احتساب آرڈیننس میں نئی دفعہ 32A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ترمیم کے مطابق احتساب مقدمات میں دوسری اپیل کا حق متعارف کرایا جاسکے گا جبکہ احتساب مقدمات میں سزا یافتہ شخص یا پراسیکیوٹر جنرل کو دوسری اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

ترمیم میں تجویز کی گئی کہ نیب چیئرمین کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل بھی دوسری اپیل دائر کر سکے گا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں دوسری اپیل دائر کی جا سکے۔

تجویز دی گئی کہ ہائی کورٹس کے فیصلے پر 30دن کے اندر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک بار تین سال کی توسیع ہوسکے گی اور اس کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

رجب بٹ کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات، ایمان سے متعلق دھمکیوں کا انکشاف

Published

on



پاکستان کے معروف لاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کی اہلیہ کے بھائی نے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

رجب بٹ اکثر تنازعات، اسکینڈلز اور قانونی معاملات کے باعث سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی بھی اس وقت مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کی اہلیہ ایمان ان کے ساتھ نہیں رہ رہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔ اگرچہ مصالحت کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ رجب بٹ کے چچا اور والدہ ان کے گھر آئے تھے اور ایمان کو سخت دھمکیاں دی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پر حیدر اور ڈوگر کی جانب سے ایمان کو لائیو سیشن میں تنقید کا نشانہ بنانے کے ردعمل میں دیا۔

عون شیخ کا کہنا تھا ’’اگر مجھے اپنی بہن کا گھر بچانے کے لیے جھکنا پڑا تو میں جھک جاؤں گا۔ آپ سب کی بہنیں ہیں، لیکن اگر آپ کا بہنوئی آپ کی حاملہ بہن کو دھوکا دے رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟‘‘

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عون نے مزید کہا کہ ’’وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر میری بہن کے خلاف باتیں کرتا ہے بلکہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ اسے ہر سہولت حاصل ہے، ڈرائیور اس کی خدمت میں موجود ہیں۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ میں ہر بار خاموش رہا جب وہ غلط بیانی کرتا رہا۔ پھر اس کی والدہ اور چچا آئے اور کہا کہ وہ ایسا ہی رہے گا۔ اب آپ بتائیں، کیا آپ یہ سب برداشت کریں گے؟ آپ نے نمبر ون یوٹیوبر سے شادی کی ہے۔ میرے پاس ریکارڈنگ موجود ہے۔‘‘

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد عون شیخ کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنی بہن کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہیں ہو رہا تو علیحدگی ہی بہتر راستہ ہوسکتا ہے، جبکہ کچھ نے عون کو مزید عوامی بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
 



Source link

Continue Reading

Trending