Connect with us

Today News

امریکی ایوان نمائندگان میں ایران جنگ پر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ

Published

on


امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کے لیے وار پاورز قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قرارداد کا مقصد صدر ٹرمپ کو پابند کرنا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے سے پہلے کانگریس سے باقاعدہ اجازت حاصل کریں۔

ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بادشاہ نہیں ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکا کے قومی مفاد میں ہے تو انہیں کانگریس میں آ کر اس کا جواز پیش کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ریپبلکن رہنما ایران جنگ اور ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خدشے کو بنیاد بنا کر محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ کے لیے بھی ووٹنگ کرانا چاہتے ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو مکمل فنڈنگ اور عملہ فراہم کرنا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے اور صدر کو جنگ سے پہلے کانگریس کی اجازت لینا بے حد ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں اسی نوعیت کی قرارداد پارٹی بنیادوں پر ووٹنگ کے باعث مسترد ہو گئی تھی۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایوانِ نمائندگان میں اس قرارداد پر ووٹنگ کے لیے حق اور مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔

اسی دوران امریکی محکمہ دفاع نے حالیہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دو مزید فوجیوں کے نام بھی جاری کیے ہیں جن کی شناخت چیف وارنٹ آفیسر رابرٹ مارزن اور میجر جیفری اوبرائن کے طور پر کی گئی ہے۔

امریکہ میں سیاسی محاذ پر ایک اور پیش رفت میں ریپبلکن سینیٹر نے اچانک اپنی تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما ورجینیا میں انتخابی حلقہ بندیوں کی نئی مہم کی حمایت کر رہے ہیں جو رواں سال کے وسط مدتی انتخابات سے قبل اہم سیاسی معاملہ بن چکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اس جنگ میں ہم سنجیدہ ہیں تاکہ ایران کو ختم کیا جا سکے، ٹرمپ

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں اور ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں گے  آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔

 امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی  لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے حکومت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکی صدر نے ایرانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہو کر پناہ حاصل کریں اور  ایک نئے اور بہتر  ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔

ٹرمپ نے کہا اگر پاسداران انقلاب کے کمانڈرز  عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کا بھی اعلان کردیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی سے نکاح کیلئے آنے والا نوجوان حیدرآباد میں لٹ گیا، دلہن اور ساتھی نقدی و کپڑے لے کر فرار

Published

on



حیدرآباد:

نکاح کے نام پر فراڈ کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کراچی سے شادی کے لیے آنے والا نوجوان اپنے والدین کے ہمراہ دھوکے کا شکار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جی او آر کی حدود جمالی پاڑہ کچی آبادی میں پیش آیا۔ متاثرہ نوجوان محمد عثمان ولد رمضان راجپوت، جو کراچی کے علاقے سیکٹر 13 نواب کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی ہے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اس کے لیے رشتہ تلاش کر رہی تھیں۔

مدعی کے مطابق رانی نامی خاتون زوجہ عباس چانڈیو نے ان سے رابطہ کیا اور حیدرآباد بلا کر ندا نامی لڑکی سے شادی طے کروائی۔

طے شدہ تاریخ پر محمد عثمان اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ حیدرآباد پہنچا اور رانی کے گھر نکاح کی تیاریاں شروع ہوئیں۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق غربت کا ذکر کرنے پر لڑکی کے مبینہ والدین نے شادی کے ضروری سامان کے لیے ڈھائی لاکھ روپے نقد مانگے جو انہیں دے دیے گئے، جبکہ دو لاکھ روپے مالیت کے نئے کپڑے بھی دلہن کو فراہم کیے گئے۔

تاہم رقم اور کپڑے لینے کے بعد لڑکی اور اس کے ساتھی اچانک گھر سے غائب ہو گئے۔ جب متاثرہ خاندان نے علاقے میں معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی اور اس کے ساتھی ایک فراڈی ٹولے سے تعلق رکھتے ہیں جو اسی طرح لوگوں کو نکاح کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔

پولیس نے محمد عثمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس فراڈ میں ملوث مزید پانچ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 19 تا 21 رمضان خصوصی تھریٹ ایڈوائزری جاری

Published

on



راولپنڈی:

شہر بھر میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 19 سے 21 رمضان المبارک کے دوران سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ مراسلہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، سرکل افسران اور تھانوں کے سربراہان کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق شہر بھر میں اہم تنصیبات، جوائنٹ چیک پوسٹس، ون ویلنگ پکٹس اور رمضان المبارک کے حوالے سے مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیک پوسٹس اور دیگر سیکیورٹی پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو ہر دو گھنٹے بعد چیک کریں اور سیکیورٹی صورتحال سے بریف کریں۔

اسی طرح اہم سرکاری عمارتوں، نور خان ایئر بیس چکلالہ، پولیس لائنز، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی مسلسل چیک کرنے اور فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بس اسٹینڈز اور مصروف ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی اضافی نگرانی کے لیے فورس تعینات رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام پولیس دفاتر، تھانوں اور چوکیوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس لائنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ایک افسر کو 24 گھنٹے کے لیے تعینات کیا جائے جو ہر گھنٹے ڈیوٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کرے۔

مزید برآں رمضان المبارک کے دوران رمضان سہولت بازاروں، دسترخوانوں، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پر بھی مناسب سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں سحری اور افطاری کے بعد ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے قائم پکٹس پر تعینات اہلکاروں کو مکمل بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ایس پی سیکیورٹی کو ضلع کچہری، نیو جوڈیشل کمپلیکس، انسداد دہشت گردی عدالت اور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی کا بذات خود جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending