Today News
کراچی سے نکاح کیلئے آنے والا نوجوان حیدرآباد میں لٹ گیا، دلہن اور ساتھی نقدی و کپڑے لے کر فرار
حیدرآباد:
نکاح کے نام پر فراڈ کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کراچی سے شادی کے لیے آنے والا نوجوان اپنے والدین کے ہمراہ دھوکے کا شکار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جی او آر کی حدود جمالی پاڑہ کچی آبادی میں پیش آیا۔ متاثرہ نوجوان محمد عثمان ولد رمضان راجپوت، جو کراچی کے علاقے سیکٹر 13 نواب کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی ہے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اس کے لیے رشتہ تلاش کر رہی تھیں۔
مدعی کے مطابق رانی نامی خاتون زوجہ عباس چانڈیو نے ان سے رابطہ کیا اور حیدرآباد بلا کر ندا نامی لڑکی سے شادی طے کروائی۔
طے شدہ تاریخ پر محمد عثمان اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ حیدرآباد پہنچا اور رانی کے گھر نکاح کی تیاریاں شروع ہوئیں۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق غربت کا ذکر کرنے پر لڑکی کے مبینہ والدین نے شادی کے ضروری سامان کے لیے ڈھائی لاکھ روپے نقد مانگے جو انہیں دے دیے گئے، جبکہ دو لاکھ روپے مالیت کے نئے کپڑے بھی دلہن کو فراہم کیے گئے۔
تاہم رقم اور کپڑے لینے کے بعد لڑکی اور اس کے ساتھی اچانک گھر سے غائب ہو گئے۔ جب متاثرہ خاندان نے علاقے میں معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکی اور اس کے ساتھی ایک فراڈی ٹولے سے تعلق رکھتے ہیں جو اسی طرح لوگوں کو نکاح کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔
پولیس نے محمد عثمان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس فراڈ میں ملوث مزید پانچ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Today News
سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا
سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کے ذریعے پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈیفینس سسٹم نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
Today News
کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟ جویریہ سعود نے واقعہ سنادیا
نامور پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویرہ سعود نے ایکسپریس رمضان ٹرانسمین کے دوران جنات کے انسان پر حاوی ہونے سے متعلق اپنا ذاتی قصہ سناکر سب کو حیران کردیا۔
پاکستان میں ماہ رمضان میں مختلف ٹی وی چینلز خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کرتے ہیں جس میں عوام کو دینی ودنیاوی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے جاتے ہیں۔
تاہم، سوشل میڈیا پر آئے روز رمضان ٹرانسمیشن کے مختلف کلپس وائرل ہورہے ہوتے ہیں جو کو صارفین مثبت ، منفی یا ذو معنیٰ بنادیتے ہیں، خاص طور پر جویریہ سعود، نادیہ خان، رابعہ انعم، فضا علی اور ندا یاسر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔
اب ایکسپریس نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان جویریہ سعود جنات سے متعلق قصہ سناکر مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میں جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں کرتی تو اعتکاف میں بیٹھتی ہوں اور ماہ رمضان کے دوران میں سونے سے قبل قرآن پاک کی کسی صورت کی تلاوت لگادیتی ہوں کہ سوتے ہوئے بھی میرے کانوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی آواز آرہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا ہوا کہ 12واں یا 13ویں روزے کے درمیانی شب سورت البقرہ کی تلاوت چل رہی تھی اور جب میری آنکھ کھلی تو میرے ہاتھ پیر بالکل نہیں ہل رہے تھے اور مجھے بہت پسینہ آیا ہوا تھا جب کہ یہ شدید سردی کی رات تھی کیوں کہ پرانی بات ہے تو ان دنوں رمضان سردیوں میں آیا کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میری آنکھ کھلی تو مجھے سامنے اپنا ہی عکس دکھائی دیا اور جو اسکاف میں نے اوڑھ رکھا تھا وہی پہن رکھا تھا، اس وقت میں کچھ بولنا چاہ رہی تھی لیکن بول نہیں پارہی تھی، پھر میرے عکس نے آدمی کی آواز مجھ سے بولا ’سلیمان بن داؤد‘ یا اس طرح کا کوئی نام لیکر بولا کہ مجھے انہوں نے بھیجا ہے بتائیں آپ کو کیا چاہیے؟
میزبان نے بتایا کہ جس پر میں نے دل میں سورت الفلق اور سورت الناس کی تلاوت شروع کردی کیوں کہ میری آواز تو نکل نہیں رہی تھی، یہ جملا دوبارہ دہرایا گیا اور جب تیسری بار بولا تو اس وقت تک میں آیت الکرسی پڑھ چکی تھی، اس کے بعد وہ ایسے اچانک میرا عکس غائب ہوگیا اور مجھے ایک کرنٹ محسوس ہوا کہ میرے جسم سے ہوتے ہوئے پاؤں سے کوئی چیز نکل گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ہوش وحواس میں تھی اور پسینے میں شرابور تھی، میں پھر اٹھی اور اپنے آپ کو دیکھا، منہ ہاتھ دھو کر دوبارہ وضو کیا اور سوگئی لیکن مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکا کہ یہ ہوا کیا تھا؟
Today News
مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار
چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے میں ایسے ٹماٹر تیار کیے ہیں جن سے مکھن والے پاپ کارن جیسی خوشبو آتی ہے۔
یہ تجربہ خوراک کی خوشبو اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ یہ تجربہ مشترکہ طور پر چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ کے سائنسدانوں نے کی۔
ٹماٹر میں پاپ کارن کی خوشبو لانے کیلئے سائنسدانوں نے ٹماٹر میں ایسے خوشبو پیدا کرنے والے قدرتی مرکبات کو بڑھایا جو عام طور پر مکھن والے پاپ کارن میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر Diacetyl نامی مرکب ہے۔
علاوہ ازیں دیگر خوشبو دار مرکبات بھی شامل ہیں۔ یہی مادے پاپ کارن کو وہ خاص مکھن جیسی خوشبو دیتے ہیں۔
اس تجربے کا مقصد صرف عجیب یا نئی خوشبو پیدا کرنا نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں کا ذائقہ بہتر بنانا، خوراک کی خوشبو کو قدرتی طریقے سے بڑھانا اور مستقبل میں فلیور انجینئرنگ کے ذریعے نئی غذائیں تیار کرنا ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Sports2 weeks ago
Treasury resolution points out ‘rot’ in hockey affairs