Connect with us

Today News

اس جنگ میں ہم سنجیدہ ہیں تاکہ ایران کو ختم کیا جا سکے، ٹرمپ

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں اور ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں گے  آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔

 امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی  لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈرز اور دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں سے حکومت سے علیحدگی کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکی صدر نے ایرانی سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں موجود ایرانی سفارت خانوں سے الگ ہو کر پناہ حاصل کریں اور  ایک نئے اور بہتر  ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔

ٹرمپ نے کہا اگر پاسداران انقلاب کے کمانڈرز  عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں قتل کردیا جائے گا۔

امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کا بھی اعلان کردیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں

Published

on


افغان طالبان رجیم نے آپریشن غضب للحق میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر دباؤ اور پابندیاں بڑھا دیں۔

افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کیخلاف پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان نے مقامی میڈیا پر دباؤ اور سنسرشپ مزید بڑھا دی ہے۔

افغان میڈیا کےمطابق افغان طالبان نے صحافیوں کو  خبردار کیا ہے کہ وہ حملوں کی رپورٹنگ  نہ کریں خصوصاً وہ جو انکے فوجی مراکز پر ہوئے ہیں۔
 
افغان طالبان نے میڈیا کو پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے مقامات یا تعداد سے متعلق رپورٹنگ سے بھی روک دیا ہے،  افغان میڈیا کوانتباہ جاری کیا گیا ہے کہ طالبان کی فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کی جائے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں تباہ شدہ  ٹھکانوں سے متعلق رپورٹنگ پر پابندی نے افغان طالبان رجیم کی منافقت اور ناکامی بے نقاب کردی ہے، میڈیا پر پابندی اس امرکی غمازی کرتی ہے کہ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Published

on



اسلام آباد:

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔

وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کے تحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی۔

چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو پہلی بار 4 مارچ 2023 کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا

Published

on


سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کے ذریعے پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈیفینس سسٹم نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔





Source link

Continue Reading

Trending