Connect with us

Today News

دنیا بھر کی سمندی سطح میں اضافے سے متعلق سائنسدانوں کا اندازہ غلط نکلا

Published

on


حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کی سطح بعض اندازوں سے تقریباً ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) زیادہ ہوگئی ہے۔

مارچ 2026 میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا میں سمندری سطح کے بارے میں بہت سی پچھلی اسٹڈیز میں غلط اندازے لگائے گئے تھے۔

محققین نے سینکڑوں تحقیقوں کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ تقریباً 90٪ مطالعات میں ساحلی پانی کی اصل اونچائی کو اوسطاً ایک فٹ کم سمجھا گیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ بہت سی ساحلی جگہوں پر سمندر پہلے ہی اتنا بلند ہے جتنا سائنسدان پہلے نہیں سمجھتے تھے، جس سے لاکھوں مزید لوگ سیلاب کے خطرے میں آ سکتے ہیں۔

یہ غلطی کیوں ہوئی؟ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین کی اونچائی اور سمندر کی سطح کو مختلف طریقوں سے ناپا جاتا رہا۔ ان پیمائشوں میں فرق کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں اصل پانی کی سطح کم ظاہر ہو رہی تھی۔

سمندر کی سطح تیزی سے بڑھنے کی وجوہات میں گلوبل وارمنگ ہے جس سے سمندری پانی گرم ہو کر پھیلتا ہے اور گلیشیئرز اور برفانی چادروں کا پگھلنا۔

بعض ساحلی علاقوں میں زمین کا دھنسنا بھی وجہ ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ، پولیس کی گاڑی سے غیرقانونی زیرحراست افراد برآمد

Published

on


جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ شہزاد خواجہ نے ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اسٹیشن میں کھڑی قیدی وین سے 6 افراد کو برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ افراد کو بغیر کسی ایف آئی آر کے حراست میں رکھا گیا تھا۔

گرفتاری کا کوئی میمو یا قانونی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔

غیر قانونی حراست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ نے سخت نوٹس لے لیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 4روز تعطیلات کا اعلان

Published

on



وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

Published

on


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قطر میں ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

تحقیقی تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔





Source link

Continue Reading

Trending