Connect with us

Today News

سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا

Published

on


سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کے ذریعے پرنس سلطان ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ڈرون طیارے کو بھی فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈیفینس سسٹم نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار نجی کمپنی کا مالک مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published

on



پشاور:

احتساب عدالت نے اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی کمپنی کے مالک کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب جج محمد ظفر نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کی سماعت کی، نجی کمپنی کے مالک ملزم شیر علی کو عدالت میں پیش کیا گیا، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مانک شاہ اور تفتیشی افسر عنایت اللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم شیر علی ایک نجی انٹرپرائز کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں 46 ملین روپے کی ٹرانزیکشن مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اکاؤنٹ سے ہوئی، ملزم کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مذکورہ پیسے ملزم نے آگے منتقل کیے ہیں۔

 نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 13 ملین روپے اپنے پاس رکھے جبکہ باقی دو ملزمان ممتاز اور انور علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے ہیں، ملزم  نے ساتھی ملزم فیض اللہ احمد کی ملی بھگت سے 51 ملین روپے مزید وصول کیے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزم نے مانسہرہ میں ایک رہائشی گھر خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزم کی منی ٹریل، اثاثوں اور  اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔

پراسیکیٹر نے استدعا کی کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے، عدالت نے ملزم کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، وزیر داخلہ محسن نقوی الیکشن کمیشن طلب

Published

on



اسلام آباد:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر 10 مارچ کو سماعت کریگا جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، وزیر داخلہ سیکرٹری اور چیف کمشنر کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
 

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

Published

on



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 5ہزار 110ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی سے 5لاکھ 33ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپے گھٹ کر 4لاکھ 57ہزار 614روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے سے 8ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 89روپے کے اضافے سے 7ہزار 642روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Trending