Today News
کراچی؛ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار ہلاک
کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب جمعرات کی شب تقریبا پونے دس بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوارشخص جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ سید ولی کے نام سے کی گئی ، متوفی شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
Today News
میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ حبسِ بےجا میں جنسی زیادتی، جوتے چٹوا کر ویڈیو وائرل کیس: اہم فیصلہ جاری
سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں میڈیکل طالبہ خدیجہ غفور زیادتی و تشدد کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے دو الگ ٹرائلز کو یکجا کرنے کی ملزمہ کی درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنا دو الگ الگ جرائم ہیں اور دونوں مقدمات کی تحقیقات مختلف اداروں نے کیں، اس لیے الگ ٹرائلز قانون کے مطابق ہیں۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ مقدمات کو یکجا کرنا ٹرائل کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے، لازمی قانون نہیں۔
تحریری فیصلہ جسٹس صلاح الدین نے جاری کیا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے گواہوں کے بیان کے طریقہ کار سے متعلق بھی اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیان کے دوران گواہ کو کٹہرے میں کرسی فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
عدالت کے مطابق قانون میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ گواہ اپنا بیان لازمی طور پر کھڑے ہو کر ہی ریکارڈ کروائے جبکہ گواہ کو گھنٹوں کھڑا رکھنا انسانی وقار اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی آئینی حقوق کے منافی ہے۔
عدالت نے کہا کہ جرح کے نام پر گواہ کو تھکانے یا تذلیل کے لیے غیر متعلقہ سوالات پوچھنا حقِ جرح کا ناجائز استعمال ہے اور ٹرائل جج جرح کے دوران خاموش تماشائی نہیں بلکہ بیدار نگران کا کردار ادا کرے۔
عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپی تمام ہائی کورٹس کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے دونوں ٹرائلز کو یکجا کیا جائے کیونکہ ایک ہی واقعے کی دو الگ ایف آئی آرز صغریٰ بی بی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہیں۔
میڈیکل طالبہ خدیجہ غفور نے زیادتی و تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔
متاثرہ خاتون کو حبسِ بے جا میں رکھ کر زیادتی اور زبردستی جوتے چٹوانے جیسی تذلیل کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزمان نے تشدد اور تذلیل کے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر بعد ازاں وائرل بھی کر دی۔
Today News
وزیر اعظم اورانڈونیشیا کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران پر اظہارتشویش
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورانڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے ساتھ برادرخلیجی ملکوں پر بعد میں ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انڈونیشیاء کے صدر کو بحران کے تناظر میں تمام خلیجی ملکوں کے ساتھ پاکستان کی سفارتی رابطے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نےتمام معاملات تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کیلئےمخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےانڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کے بارےمیں بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Today News
سائبر حملوں کا خدشہ؛ آئی بی سی سی نے ملک بھر میں اسناد کی تصدیق روک دی
کراچی:
سائبر حملوں کے خدشہ کے باعث آئی بی سی سی نے ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی اسناد کی تصدیق روک دی۔
ذرائع کے مطابق اے اور او لیول کی اسناد کی ایکویلنس اور ویریفکیشن سمیت دیگر آن لائن ویریفیکیش کا کام بھی بند کردیا گیا ہے، ویریفیکیشن اور ایکویولینسی کا کام سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کی ایڈوائزی پر بند کیا گیا ہے۔
کراچی، لاہور ، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے طول و ارض سے میٹرک و انٹر کی اسناد اور اے اور او لیول کی ایکویلنس اور تصدیق نہ ہونے سے ہزاروں طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک سے بھی ویریفیکیشن اور ایکویلینسی کا کام رکا ہوا ہے۔
آئی بی سی سی ذرائع کے مطابق صرف پہلے سے رجسٹرڈ افراد ہی پورٹل پر اپنے کیسز دیکھ سکیں گے، آئی بی سی سی پورٹل پر کوئی نیا کیس رجسٹرڈ نہیں ہو رہا۔
سی ای آرٹی ایڈوائزری گزشتہ ہفتے مختلف ٹی وی چینلز اور حکومتی اداروں کی ویب سائیٹ پر سائبر حملوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔
دریں اثنا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ آئی بی سی سی پورٹل پاکستان کے صارفین کے لیے بحال کررہے ہیں تاہم بیرون ملک فی الحال “ریڈ اونلی موڈ” پر ہی رہے گا۔ مینول ویریفیکیشن اور ایکویلینسی پہلے ہی بند کرچکے ہیں لہذا اب واپس اس نظام پر نہیں جاسکتے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
Here is Samsung Galaxy S26 Series’ Expected Price in Pakistan