Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں کئی ریکارڈز چکنا چور
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں ایک شاندار مقابلہ ہوا۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 499 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔
بھارت نے 253 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز تھے، جبکہ انگلینڈ نے 246 رنز اس فہرست میں دوسرے نمبر رہے۔
اس میچ سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں 200 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔
اس میچ میں انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
بھارت کی طرف سے سنجو سیمسن نے 89 رنز بنائے، جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑی اننگز تھی۔
دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 73 چوکے اور 34 چھکے لگائے، اس سے قبل کسی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی میچ میں اتنے چوکے اور چھکے نہیں لگے۔
انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو سات چھکے لگے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بولر کو لگنے والے سب سے زیادہ چھکوں کے برابر ہیں۔
اس سے قبل اسٹورٹ براڈ کو 2007 اور زیویئر ڈوہرٹی کو 2012 میں سات چھکے پڑ چکے ہیں۔
بھارتی ٹیم چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس نے سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جو تین تین مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب دفاعی چیمپئن ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستان (2007، 2009) اور سری لنکا (2012، 2014) لگاتار دو مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
Today News
ایران جنگ میں کامیابی کیلیے پادریوں نے ٹرمپ کے گرد جمع ہوکر دعا کرائی؛ ویڈیو وائرل
امریکا اور اسرائیل کے سامنے بے پناہ نقصان کے بعد بھی ایران اب بھی جنگ کے لیے کھڑا ہے یہاں تک کہ ٹرمپ کو پادریوں کے سہارے کی ضرورت پڑ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر اوول آفس میں عیسائی مذہبی رہنماؤں اور پادریوں کا ایک گروپ جمع ہوا۔
اس گروپ نے صدر ٹرمپ کے گرد گھیرا کیا۔ کچھ پادریوں نے امریکی صدر کے کندھے اور پشت پر ہاتھ رکھا اور باقیوں نے بھی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔
پادریوں نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران صدر ٹرمپ اور امریکی فوج کی کامیابی کے لیے خدا سے رہنمائی مانگی اور امریکی صدر کی مضبوطی اور استقلال کے لیے مذہبی آیات پڑھیں۔
دعاؤں میں صدر کے لیے حکمت، رہنمائی، طاقت اور تحفظ مانگا گیا جبکہ امریکی فوجیوں کے لیے بھی سلامتی کی دعا کی گئی۔
جس کی ویڈیو نے منظرعام پر آنے کے بعد عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد مذہبی رہنما صدر کے گرد جمع ہیں، آنکھیں بند کر کے دعا کر رہے ہیں جبکہ کچھ پادریوں نے صدر کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ مذہبی رہنما امریکا کے مختلف حصوں سے وائٹ ہاؤس آئے تھے اور انہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران صدر کے فیصلوں کے لیے خدائی رہنمائی کی دعا کی۔
اسی دوران ایک مذہبی آزادی سے متعلق تنظیم نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج کے بعض اہلکاروں نے شکایت کی ہے کہ ایک فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کو حضرت عیسیٰ کی جانب سے منتخب کیا گیا تاکہ ایران میں ایک بڑی جنگ کے ذریعے آخری زمانے کے واقعات کا آغاز ہوسکے۔
تنظیم کے مطابق اس بیان کے خلاف متعدد فوجیوں نے اعتراضات بھی جمع کرائے ہیں۔
Today News
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میران شاہ مین روڈ چشمہ سربندکی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 14 عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ ابتدائی موقع پر شہادت کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مزید زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔
نوٹ : یہ ابتدائی خبر ہے جس کو مزید اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے
Source link
Today News
پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ملک میں ڈیجیٹل مالیاتی شعبے کے لیے نیا قانونی فریم ورک قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پارلیمنٹ نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 منظور کر لیا ہے، جس کے تحت پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی باضابطہ طور پر قائم کر دی گئی ہے۔
یہ اتھارٹی ملک میں ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کرنے والوں کو لائسنس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نگرانی بھی کرے گی۔ اس قانون کا مقصد سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنانا اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے فریم ورک سے ورچوئل اثاثہ مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور نئی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اتھارٹی کو ابتدائی طور پر جولائی 2025 میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کیا گیا تھا، جسے اب پارلیمنٹ سے باقاعدہ قانونی حیثیت مل گئی ہے۔
قانون کے تحت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے گا جبکہ پاکستان کے ضابطہ کار کو عالمی معیار کے مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
Here is Samsung Galaxy S26 Series’ Expected Price in Pakistan