Today News
ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔
تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔
تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قطر میں ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
تحقیقی تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔
Today News
اسرائیل پر حملے کا جشن؛ ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا
نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک کیا تھا جس پر اب انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق راما دوواجی نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ کو لائیک کیا جس میں فلسطینیوں کو اسرائیل کی سرحدی باڑ عبور کرتے دکھایا گیا تھا اور کیپشن میں اسے “اپارتھائیڈ کی دیواریں توڑنا” قرار دیا گیا تھا۔
انھوں نے جس ایک اور پوسٹ کو پسند کیا تھا اس میں فلسطینی افراد کو ایک قبضے میں لیے گئے اسرائیلی فوجی گاڑی کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا تھا جبکہ اس پر لکھا تھا کہ 1948 سے اپارتھائیڈ کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پوسٹس اسی دن شیئر کی گئی تھیں جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ راما دوواجی نے حملے کے اگلے روز اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت میں بھی دو پوسٹس کو لائک کیا۔
اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی اور ٹرلنگ کا سامنا ہے۔ شدت پسندوں نے انھیں ڈرانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی۔
اس معاملے پر اب تک نہ تو ظہران ممدانی اور نہ ان کی اہلیہ کا کوئی فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں 2021 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور گزشتہ برس شادی کی تھی۔
دوسری جانب حال ہی میں امریکی اخبار نے ایک الگ رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی کانگریس کے ڈین گولڈمین کی اہلیہ نے بھی 7 اکتوبر کے فوری بعد ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کو پسند کیا تھا جن میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے افراد پر تنقید کی گئی اور بعض متنازع بیانات دیے گئے تھے۔
ادھر نیویارک سٹی کونسل کی رکن اینا ورنیکوو نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طنز کیا کہ “ریکارڈ کے اخبار” کو چاہیے کہ وہ میئر ممدانی سے اس بارے میں سوال کرے تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر نہیں کیا جائے گا۔
Today News
پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت
اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے، اس کامقصد انہیں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) امریکی شہریوں کو پاکستان میں ای میل کے ذریعے سیکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔
Today News
کوئی پیٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی نہیں کررہا آئل سپلائر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پمپ مالکان
اسلام آباد:
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔
اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint