Connect with us

Today News

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 4روز تعطیلات کا اعلان

Published

on



وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل پر حملے کا جشن؛ ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا

Published

on


نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک کیا تھا جس پر اب انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق راما دوواجی نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ کو لائیک کیا جس میں فلسطینیوں کو اسرائیل کی سرحدی باڑ عبور کرتے دکھایا گیا تھا اور کیپشن میں اسے “اپارتھائیڈ کی دیواریں توڑنا” قرار دیا گیا تھا۔

انھوں نے جس ایک اور پوسٹ کو پسند کیا تھا اس میں فلسطینی افراد کو ایک قبضے میں لیے گئے اسرائیلی فوجی گاڑی کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا تھا جبکہ اس پر لکھا تھا کہ 1948 سے اپارتھائیڈ کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پوسٹس اسی دن شیئر کی گئی تھیں جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ راما دوواجی نے حملے کے اگلے روز اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت میں بھی دو پوسٹس کو لائک کیا۔

اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی اور ٹرلنگ کا سامنا ہے۔ شدت پسندوں نے انھیں ڈرانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی۔

اس معاملے پر اب تک نہ تو ظہران ممدانی اور نہ ان کی اہلیہ کا کوئی فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں 2021 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور گزشتہ برس شادی کی تھی۔

دوسری جانب حال ہی میں امریکی اخبار نے ایک الگ رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی کانگریس کے ڈین گولڈمین کی اہلیہ نے بھی 7 اکتوبر کے فوری بعد ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کو پسند کیا تھا جن میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے افراد پر تنقید کی گئی اور بعض متنازع بیانات دیے گئے تھے۔

ادھر نیویارک سٹی کونسل کی رکن اینا ورنیکوو نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طنز کیا کہ “ریکارڈ کے اخبار” کو چاہیے کہ وہ میئر ممدانی سے اس بارے میں سوال کرے تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر نہیں کیا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت

Published

on


اسلام آباد  میں موجود امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے، اس کامقصد انہیں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) امریکی شہریوں کو پاکستان میں ای میل کے ذریعے سیکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کوئی پیٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی نہیں کررہا آئل سپلائر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پمپ مالکان

Published

on



اسلام آباد:

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔

اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending