Today News
ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ، پولیس کی گاڑی سے غیرقانونی زیرحراست افراد برآمد
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ شہزاد خواجہ نے ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اسٹیشن میں کھڑی قیدی وین سے 6 افراد کو برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چھ افراد کو بغیر کسی ایف آئی آر کے حراست میں رکھا گیا تھا۔
گرفتاری کا کوئی میمو یا قانونی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔
غیر قانونی حراست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ نے سخت نوٹس لے لیا۔
Today News
امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 9 فیصد بڑھ گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران عالمی توانائی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششں میں ناکام ثابت ہوا ہے اور تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بڑا تعطل آگیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے خلیجی ممالک پر مسلسل میزائل اور ڈرونز حملوں کے باعث قطر، کویت اور دیگر ممالک نے بھی تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی یا بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ عالمی معیار کے تیل برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر تقریباً 92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ امریکی معیار کے تیل ’’ڈبلیو ٹی آئی‘‘ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا ہر صورت آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے اقدامات کرے گا اور وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کو انشورنس فراہم کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے ساتھ ساتھ جائیں گے تاکہ پیٹرول کی قلت پیدا نہ ہو۔
امریکی صد کے بیان سے قبل ایران نے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر کوئی جہاز زبردستی اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
Today News
Government increase petroleum prices – ایکسپریس اردو
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پر 110 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا جبکہ اب ہر ہفتے قیمتیں تبدیل ہوگی، پیٹرول اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 55،55 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم مصنوعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کی سربراہی میں کررہا ہوں اور اس حوالے سے ہم ہر روز عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پر غور بھی کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی کے حوالے سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں، میں وزرائے خارجہ، وزیراعظم سربراہان مملکت اور فیلڈ مارشل فوجی قیادتوں سے رابطے میں ہیں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی وہ پانچ روز سے کام کررہی ہے اور عالمی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خطیر اضافہ ہورہا ہے اور اس حوالے سے ہماری روزانہ میٹنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری میٹنگ میں پیٹرولیم، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی ہوتے ہیں، توانائی کا براہ راست تعلق پاکستانی معیشت سے ہے جس کو ہم دیکھ رہے ہیں، کامرس وزیر بھی امپورٹ ایکسپورٹ پر پڑنے والے اثرات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی بھی اچھی تعداد ہے تاہم اگر یہ سلسلہ زیادہ چلا تو صورت حال تبدیل ہوسکتی ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت مزید فیصلے بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کمیٹی اگلے دو روز میں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور ہم صوبوں کو ریلیف دیں گے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس مشکل مرحلے میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم نے رہنمائی کی جس پر شکر گزار ہوں، ہم آج غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، ہمسائے ملک میں لگنے والی آگ نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا، بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ یہ بحران کتنے عرصے تک رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مسلسل نگرانی اور توجہ کی وجہ سے ہم نے ذخائر کو محفوظ کرلیا تھا، چونکہ اختتام کی کوئی تاریخ نہیں تو ہمیں ایک قوم بنکر آگے چلنا ہے اور ذخائر کو بچانا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کا سائیکل دیکھیں تو پیٹرولیم کی طلب کے حوالے سے آخری میٹنگ ایک ماہ قبل ہوئی، ناجائز منافع خوری اور پیٹرول پمپ بند کرنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے کر چیف سیکریٹریز کو ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت سا توانائی کا حصہ آبنائے ہرمز سے آتا ہے، جس کی بندش کی وجہ سے اب ہم نے سعودی عرب سے رابطہ کیا، ہمارے دو جہاز روانہ ہوچکے ہیں جو کروڈ آئل لے کر آئیں گے اور ہم بحران سے بچنے کیلیے اقدامات کریں گے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ بھی بات ہوئی ہے کہ وہ اپنا بڑا جہاز سمندر میں کھڑا کردیں گے اور ہمارے پی این ایس سی کے جہاز پیٹرولیم مصنوعات کو بھرسکیں گے، یکم مارچ کو جب ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کو ریوائس کیا اُس وقت عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں 88 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ آج 108 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 150 ڈالر فی بیرل سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعات، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ کو دیکھتے ہوئے لیوی کی ڈیوٹی 55 روپے بڑھانے جارہے ہیں۔
Today News
اسرائیل پر حملے کا جشن؛ ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا
نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک کیا تھا جس پر اب انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق راما دوواجی نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ کو لائیک کیا جس میں فلسطینیوں کو اسرائیل کی سرحدی باڑ عبور کرتے دکھایا گیا تھا اور کیپشن میں اسے “اپارتھائیڈ کی دیواریں توڑنا” قرار دیا گیا تھا۔
انھوں نے جس ایک اور پوسٹ کو پسند کیا تھا اس میں فلسطینی افراد کو ایک قبضے میں لیے گئے اسرائیلی فوجی گاڑی کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا تھا جبکہ اس پر لکھا تھا کہ 1948 سے اپارتھائیڈ کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پوسٹس اسی دن شیئر کی گئی تھیں جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ راما دوواجی نے حملے کے اگلے روز اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت میں بھی دو پوسٹس کو لائک کیا۔
اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد ظہران ممدانی کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراسانی اور ٹرلنگ کا سامنا ہے۔ شدت پسندوں نے انھیں ڈرانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی۔
اس معاملے پر اب تک نہ تو ظہران ممدانی اور نہ ان کی اہلیہ کا کوئی فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں 2021 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور گزشتہ برس شادی کی تھی۔
دوسری جانب حال ہی میں امریکی اخبار نے ایک الگ رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی کانگریس کے ڈین گولڈمین کی اہلیہ نے بھی 7 اکتوبر کے فوری بعد ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کو پسند کیا تھا جن میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے افراد پر تنقید کی گئی اور بعض متنازع بیانات دیے گئے تھے۔
ادھر نیویارک سٹی کونسل کی رکن اینا ورنیکوو نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے طنز کیا کہ “ریکارڈ کے اخبار” کو چاہیے کہ وہ میئر ممدانی سے اس بارے میں سوال کرے تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر نہیں کیا جائے گا۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans