Today News
خلیج میں میزائل خطرے کی گھنٹی، دبئی میں موبائل فونز پر ایمرجنسی الرٹ جاری
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل خطرے کے پیش نظر حکام نے دبئی میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے موبائل فونز پر ہنگامی پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ممکنہ میزائل خطرہ موجود ہے، اس لیے عوام فوراً قریبی محفوظ عمارت میں پناہ لیں اور کھلی جگہوں، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو مزید سرکاری ہدایات جاری ہونے تک محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ یہ الرٹ احتیاطی تدبیر کے طور پر جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔
حکام نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بعض افراد ہنگامی الرٹ کے بعد ویڈیوز بنانے یا سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ سرکاری حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی قانونی جرم بھی بن سکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ اگر دورانِ ڈرائیونگ ہنگامی الرٹ موصول ہو تو وہ اچانک گاڑی نہ روکیں اور نہ ہی ہائی وے پر گاڑی سے باہر نکلیں بلکہ منزل تک پہنچ کر قریب ترین محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
Today News
فلسطینی مفادات نظر انداز ہوئے تو ’بورڈ آف پیس‘ سے الگ ہو جائیں گے؛ انڈونیشیا
دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ پلیٹ فارم بورڈ آف پیش سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ پہنچا تو اس سے علیحدہ ہو جائیں گے۔
حکومتی بیان کے مطابق صدر پرابووو نے جمعرات کی شام مقامی اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی وضاحت کی۔
صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اس پلیٹ فارم سے فلسطین یا انڈونیشیا کے قومی مفادات کو فائدہ نہ پہنچا تو حکومت غزہ بورڈ آف پیس سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے گی۔
انڈونیشیا کے صدر نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ یہ اقدام فلسطینی مفاد میں نہیں یا انڈونیشیا کے قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا تو وہ فوراً بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
اندرون ملک تنقید
انڈونیشیا کی اس بورڈ میں شمولیت اور غزہ میں استحکام کے لیے ممکنہ فوجی دستہ بھیجنے کے فیصلے پر ملک کے ماہرین اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی کاز کی طویل عرصے سے جاری انڈونیشی حمایت متاثر ہو سکتی ہے۔
علما اور مذہبی تنظیموں کا مؤقف
اس سے قبل انڈونیشیا کی علما کونسل نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے کردار کے باعث انڈونیشیا کو اس بورڈ سے الگ ہو جانا چاہیے۔
دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم کا بھی کہنا تھا کہ حکومت اس پلیٹ فارم کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
تنظیم کے سربراہ کے مطابق انڈونیشیا اس بورڈ کے ذریعے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دے سکتا ہے۔
بورڈ آف پیس کی سرگرمیاں معطل
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ایران جنگ کے باعث بورڈ آف پیش کی تمام سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔
Today News
42 دانتوں والا ملائشین شہری
42 دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں۔ گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔ 2023 کے شروع میں یہ تعداد 42 ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔
Source link
Today News
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں امریکا کی مشکلات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل تقریباً 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس دوران قطر کے وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ خلیجی خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔
قطری وزیر توانائی کے مطابق اگر جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو توانائی کی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتوں سے مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Here is Samsung Galaxy S26 Series’ Expected Price in Pakistan