Today News
50 طیارے 100 بم؛ خامنہ ای کا کئی گلیوں تک پھیلا ہوا زیر زمین بنکر کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیرِ استعمال ایک اور خفیہ زیرِ زمین بنکر کو ان کی شہادت کے بعد فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ زیرِ زمین کمپلیکس تہران کے مرکزی علاقے میں واقع تھا اور کئی گلیوں کے نیچے پھیلا ہوا تھا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اس زیر زمین بنکر میں متعدد داخلی راستے، کمانڈ رومز اور اعلیٰ حکومتی و سکیورٹی حکام کے اجلاس کے لیے مخصوص کمرے بھی موجود تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول زیرزمین بنکر دراصل آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جنگی حالات میں محفوظ پناہ گاہ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جہاں سے ہنگامی حالات میں حکومتی اور عسکری امور چلائے جا سکتے تھے۔
تاہم آیت اللہ خامنہ ای کو اس بنکر کو استعمال کرنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ اس سے قبل ہی ایک دوسرے کمپاؤنڈ اسرائیلی حملے میں اہل خانہ اور اہم ترین اعلیٰ دفاعی شخصیات کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ زیر زمین بنکر آیت اللہ خامنہ ای تو استعمال نہ کرسکے لیکن ان کی شہادت کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات اپنی میٹنگز کے لیے اسی جگہ کو استعمال کر رہی تھیں۔
اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے بارے میں بتایا کہ فضائیہ نے اس حملے کے لیے ایک مربوط آپریشن کیا جس میں بنکر کے مختلف حصوں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا اور ثبوت کے طور پر میڈیا کو ویڈیو فوٹیجز کو بھی دکھائیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں تقریباً 50 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور زیر زمین بنکر کو نشانہ بنانے کے لیے 100 سے زائد بم گرائے گئے۔ جنھوں نے اسے مسمار کر کے رکھ دیا۔
تاہم ایران کی جانب سے فوری طور پر اس حملے کے بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ غیر جانبدار ذرائع سے اسرائیلی دعوؤں کی مکمل تصدیق بھی ابھی نہیں ہوسکی ہے۔
Today News
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سنٹکام
خلیجی جنگ آج آٹھویں روز میں داخل ہوچکی ہے جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہدا کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں تقریباً 200 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیارہ نے درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین کی گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد تک کمی آچکی ہے جبکہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ اس کے دفاعی اور عسکری ڈھانچے کو مزید کمزور کیا جا سکے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔
Today News
فلسطینی مفادات نظر انداز ہوئے تو ’بورڈ آف پیس‘ سے الگ ہو جائیں گے؛ انڈونیشیا
دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ پلیٹ فارم بورڈ آف پیش سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ پہنچا تو اس سے علیحدہ ہو جائیں گے۔
حکومتی بیان کے مطابق صدر پرابووو نے جمعرات کی شام مقامی اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی وضاحت کی۔
صدر نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اس پلیٹ فارم سے فلسطین یا انڈونیشیا کے قومی مفادات کو فائدہ نہ پہنچا تو حکومت غزہ بورڈ آف پیس سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے گی۔
انڈونیشیا کے صدر نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ یہ اقدام فلسطینی مفاد میں نہیں یا انڈونیشیا کے قومی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا تو وہ فوراً بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔
اندرون ملک تنقید
انڈونیشیا کی اس بورڈ میں شمولیت اور غزہ میں استحکام کے لیے ممکنہ فوجی دستہ بھیجنے کے فیصلے پر ملک کے ماہرین اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی کاز کی طویل عرصے سے جاری انڈونیشی حمایت متاثر ہو سکتی ہے۔
علما اور مذہبی تنظیموں کا مؤقف
اس سے قبل انڈونیشیا کی علما کونسل نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے کردار کے باعث انڈونیشیا کو اس بورڈ سے الگ ہو جانا چاہیے۔
دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم کا بھی کہنا تھا کہ حکومت اس پلیٹ فارم کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
تنظیم کے سربراہ کے مطابق انڈونیشیا اس بورڈ کے ذریعے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دے سکتا ہے۔
بورڈ آف پیس کی سرگرمیاں معطل
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ایران جنگ کے باعث بورڈ آف پیش کی تمام سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں۔
Today News
42 دانتوں والا ملائشین شہری
42 دانتوں والے ایک ملائشین شہری نے سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
33 سالہ پرتاب مونیندے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ کچھ برس قبل ان کو احساس ہوا کہ ان کے دانتوں سے متعلق کوئی معاملہ غیر معمولی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں انہوں نے پہلی بار نوٹس کیا کہ ان کے اضافی دانت نکل رہے ہیں۔ گنتی کرنے پر معلوم ہوا کہ اس وقت ان کے 38 دانت تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ڈینٹل ایکس رے میں یہ بات سامنے آئی کہ چار دانت اور تھے جن کو نکلنا تھا۔ 2023 کے شروع میں یہ تعداد 42 ہوگئی اور خوش قسمتی سے ان کے نکلنے میں کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
پرتاب کا کہنا تھا کہ انہیں اضافی دانتوں سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، زیادہ تر لوگوں کو اس وقت تک پتہ نہیں لگتا جب وہ بتاتے نہیں ہیں۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Here is Samsung Galaxy S26 Series’ Expected Price in Pakistan