Connect with us

Today News

دہشتگردی کے دو منصوبے ناکام، بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، 150 کلو بارود برآمد

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی کے دو بڑے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر تھانہ بکا خیل کی حدید میں میران شاہ پُل کے نیچے کارروائی کرتے ہوئے ڈرموں میں چھپایا گیا بارود برآمد کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق دنوں ڈرم کمانڈ وائر کے ساتھ منسلک کیے گئے تھے۔

بنوں کی تحصیل ککلی میں پولیس اسیٹیشن کے مرکزی دروازے پر نصب بم برآمد کیا جس کو آگ سے جلاکر دھماکا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

خوش قسمتی سے آگ بارود تک پہنچنے سے پہلے ہی بجھ گئی تھی جس کے بعد بم کی نشاندہی ہوئی۔

ڈی پی او کے مطابق تھانے کے دروازے سے برآمد ہونے والے بم میں 10 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ بال بیئرنگ بھی لگائے تھے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 150 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے برآمد کیا گیا، دونوں واقعات سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت کاروائی نے بنوں کو بڑے تباہی سے بچالیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے پر وزیرداخلہ کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور محسن نقوی کی خیریت دریافت کی جبکہ صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے مذاکرات کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ 

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔



Source link

Continue Reading

Today News

Government increase petroleum levy – ایکسپریس اردو

Published

on


حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے کی بجائے 55 روپے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی بڑھائی گئی ہے، حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 20روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صرف عالمی منڈی میں اضافے کو منتقل کیا جاتا تو پیٹرول 32 سے 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگا۔ 

 

پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 85روپے سے بڑھا کر 105روطے فی لیٹر کردی گئی ہے،ذرائع





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سنٹکام

Published

on



خلیجی جنگ آج آٹھویں روز میں داخل ہوچکی ہے جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہدا کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں تقریباً 200 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیارہ نے درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین کی گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد تک کمی آچکی ہے جبکہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ اس کے دفاعی اور عسکری ڈھانچے کو مزید کمزور کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending