Today News
امریکا کی ایران میں پرائمری اسکول پر بمباری؛ 168 طالبات شہید؛ وزیردفاع کا ردعمل آگیا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت کی تصدیق ہوئی تھی۔
گزشتہ روز جب پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران بی بی سی کے صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکی فوج اس حملے کی ذمہ دار ہے؟ شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے الزامات پر آپ کیا کہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جب صحافی نے پوچھا کہ اتنی انٹیلی جنس کے باوجود بھی بچیوں کے اسکول پر بمباری کیسے ہوگئی؟ آپ کے پاس اس وقت کیا معلومات ہیں؟
تو امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صرف اتنا کہ کہ امریکی فوج عام طور پر شہری اہداف کو نشانہ نہیں بناتی تاہم اس خاص واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فی الوقت میں یہی کہہ سکتا ہوں۔
یاد رہے کہ پرائمری اسکول پر حملے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر کم عمر طالبات شامل تھیں۔ حملے کے وقت بچے کلاسوں میں موجود تھے۔
ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
امریکا اور اسرائیل نے اب تک اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی تنصیبات اور میزائل صلاحیتوں کو نشانہ بنانا ہے۔
Today News
ایران کے تل ابیب پر تابڑ توڑ حملے، لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور
ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی درمیانی شب کے بعد سے ہفتہ کی صبح تک ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی پانچ لہریں بھیجی گئی ہیں۔ ان حملوں کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہری رات بھر پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق محدود تعداد میں میزائل داغے گئے جس کے باعث وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے تازہ بیلسٹک میزائل حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تمام میزائل فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیے اور کسی مقام پر براہِ راست گرنے کی اطلاع نہیں ہے۔
Today News
دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں
دبئی:
دبئی اور بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے صحافیوں کے مطابق ہفتہ کے روز دبئی اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دبئی میں دو جبکہ منامہ میں ایک دھماکے کی آواز سنائی دی جہاں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
دبئی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث ایک “معمولی واقعہ” پیش آیا۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا گیا ہے اور اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے جن میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی واقعے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
Today News
بلوچستان میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت، صدر و وزیراعظم کا فوج کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور بسیمہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans