Connect with us

Today News

کراچی: 13 لاکھ کے عوض ملی جعلی ڈگریوں پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

Published

on



کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران مسافر کو جعلی ڈگریوں کے شبے پر روکا، چکوال سے تعلق رکھنے والا مسافر محمد عاصم نارتھ سائپرس کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا پر سفر کر رہا تھا۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران کاؤنٹر آفیسر نے مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے جی آر او کے حوالے کیا، مسافر کی سفری دستاویزات اور پروفائلنگ کے دوران اس کے تعلیمی کاغذات کی تفصیلی جانچ کی گئی۔

مسافر کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (2010) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (2012) پیش کیے گئے، اسی طرح مسافر نے یونیورسٹی آف لاہور سے بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ بھی پیش کیے، جانچ پڑتال کے دوران مذکورہ تعلیمی دستاویزات مشکوک اور جعلی ہونے کا شبہ ظاہر ہوا۔

مزید تکنیکی تصدیق کے دوران دستاویزات پر موجود وزارت خارجہ کے مبینہ تصدیقی لیبل پر درج کیو آر کوڈ ایک مشکوک اور غیر سرکاری ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ ہوتا پایا گیا جس سے شبہ پیدا ہوا کہ وزارت خارجہ کی تصدیق جعلی اور دھوکا دہی سے تیار کی گئی ہے۔

مزید تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ مذکورہ تعلیمی اسناد اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع اے ٹی آر اے سی کنسلٹنٹ کے نمائندے ارسلان کے ذریعے حاصل کی گئیں، مسافر کے مطابق مذکورہ ایجنٹ کو آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے 13 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ مسافر نے بتایا کہ اس کا مقصد مذکورہ ایجنٹ کی مدد سے بیرون ملک مزید مواقع تلاش کرنا تھا۔

مسافر کے لیپ ٹاپ کی جانچ پڑتال کے دوران مزید متعدد دستاویزات پی ڈی ایف فارمیٹ میں برآمد ہوئیں، برآمد شدہ دستاویزات میں راولپنڈی بورڈ کے مبینہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹس بھی شامل تھے۔

اسی طرح امریکا کی ایک کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر کے عہدے کا مبینہ سرٹیفکیٹ اور آئی لیٹس سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوا، لیپ ٹاپ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جی میل اکاؤنٹس، پاسپورٹ سے متعلق معلومات اور مختلف یو آر ایل شیٹس بھی برآمد کی گئیں، مذکورہ حقائق کی روشنی میں مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے سپرد کردیا گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے پر وزیرداخلہ کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور محسن نقوی کی خیریت دریافت کی جبکہ صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے مذاکرات کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ 

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔



Source link

Continue Reading

Today News

Government increase petroleum levy – ایکسپریس اردو

Published

on


حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے کی بجائے 55 روپے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی بڑھائی گئی ہے، حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 20روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صرف عالمی منڈی میں اضافے کو منتقل کیا جاتا تو پیٹرول 32 سے 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگا۔ 

 

پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 85روپے سے بڑھا کر 105روطے فی لیٹر کردی گئی ہے،ذرائع





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سنٹکام

Published

on



خلیجی جنگ آج آٹھویں روز میں داخل ہوچکی ہے جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہدا کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں تقریباً 200 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیارہ نے درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین کی گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد تک کمی آچکی ہے جبکہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ اس کے دفاعی اور عسکری ڈھانچے کو مزید کمزور کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending