Connect with us

Today News

متعدد پمپس پر پیٹرول ختم، عوام کی بڑی تعداد حصول کیلیے باہر نکل آئی

Published

on



مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افواہوں اور زیر گردش خبروں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پیٹرول کے حصول کیلیے پمپس پر پہنچ گئی اور گاڑیوں کے علاوہ بوتلوں میں بھی پیٹرول، و ڈیزل کے حصول کیلیے کوشاں ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں 500 پمس میں سے صرف 200 کھلے ہوئے ہیں اور اُن پر بھی عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق لاہور میں دوسو پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ اس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے پانچ سو پیٹرول پمپس میں سے ڈیڑھ سو سے زیادہ میں پیٹرول کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ اس بات کی تصدیق میاں نعمان مجید صدر سنٹرل پنجاب پی پی ڈی اے نے بھی کی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت نے مداخلت نہ کی تو آئندہ تین چار روز میں لاہور کے باقی پٹرول پمپس بھی خشک ہو جائیں گے کیونکہ لاہور کی طلب 35 سے چالیس ہزار لیٹر روزانہ کی ہے۔

میاں نعمان مجید نے کہا کہ پٹرول پمپس کو طلب سے پچاس فیصد پٹرول اور صرف دس فیصد ڈیزل پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیاں دے رہی ہیں۔ اتنی کم سپلائی کی وجہ سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے بحران کا سن کر لوگوں کا پٹرول پمپس پر رش بڑھا ہے، ہر کسی کی کوشش ہے کہ گاڑی کی ٹنکی فل کرا لی جائے۔

میاں نعمان مجید نے کہا کہ صارفین کی اس کوشش کی وجہ سے طلب ساتھ ستر لاکھ لیٹر تک جا چکی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ پیٹرول کے حصول کے لیے بڑی شخصیات کی سفارشیں ڈلوا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیلرز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کا کوٹہ فکس کردیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپوں کو انکی ڈیمانڈ کا صرف 50 فیصد پیٹرول اور ڈیزل فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے 20روز کے ذخائر موجود ہیں لیکن صارفین کی جانب سے گھبراہٹ میں اوور فلنگ اور ڈیمانڈ بڑھنے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

سمیع خان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے پیٹرولیم ڈیلرز کو مطلوبہ سپلائی نہیں دیں گی تو پیٹرول پمپوں کی بندش کے خطرات لاحق ہوجائیں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے پر وزیرداخلہ کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور محسن نقوی کی خیریت دریافت کی جبکہ صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے مذاکرات کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ 

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔



Source link

Continue Reading

Today News

Government increase petroleum levy – ایکسپریس اردو

Published

on


حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے کی بجائے 55 روپے کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی بڑھائی گئی ہے، حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 20روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صرف عالمی منڈی میں اضافے کو منتقل کیا جاتا تو پیٹرول 32 سے 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگا۔ 

 

پٹرول پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 85روپے سے بڑھا کر 105روطے فی لیٹر کردی گئی ہے،ذرائع





Source link

Continue Reading

Today News

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، امریکی سنٹکام

Published

on



خلیجی جنگ آج آٹھویں روز میں داخل ہوچکی ہے جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں شہدا کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران میں تقریباً 200 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبار طیارہ نے درجنوں بنکر بسٹر بموں کے ذریعے زمین کی گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد تک کمی آچکی ہے جبکہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ اس کے دفاعی اور عسکری ڈھانچے کو مزید کمزور کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending