Connect with us

Today News

مشرقِ وسطیٰ بحران: امریکا کا روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور

Published

on


مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث امریکا نے روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کردیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ان کی حکومت روسی تیل پر عائد مزید پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل امریکا نے عارضی طور پر بھارت کو ماسکو سے تیل خریدنے کی اجازت دی تھی۔

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جوابی حملوں کے باعث دنیا کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے متاثر ہوئے ہیں اور آبنائے ہرمز میں سرگرمیاں تقریباً رک گئی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

جمعہ کے روز خام تیل کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پورے ہفتے کے دوران قیمتیں تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب ایران غیر مشروط ہتھیار ڈال دے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ممکنہ طور پر روسی تیل پر مزید پابندیاں ختم کر سکتے ہیں‘‘۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کیا مٹاپے کی ادویات نشے کی لت سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں؟

Published

on



ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹاپے اور ذیابیطس کے علاج کو نئی شکل دینے والی جی ایل پی-1 ادویات نشہ آور اشیاء کے استعمال سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

بدھ کے روز برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے تجزیے میں ذیا بیطس میں مبتلا چھ لاکھ سے زائد امریکی ویٹرن افیئرز مریضوں کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز کا جائزہ لیا۔ یہ ادارہ ان افراد کی دیکھ بھال کرتا ہے جو امریکی فوج میں خدمات دے چکے ہوتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اوزیمپک اور مونجارو جیسی ادویات استعمال کرتے ہیں ان کے الکوحل، نِکوٹین، کوکین، اوپیائڈز اور دیگر اشیاء کے نشے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جو نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے تھے ان میں جی ایل پی-1 ادویات کا تعلق اسپتال میں داخلے، اوور ڈوز اور موت کے کم خطرات سے پایا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل کا تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز

Published

on


اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف پر ’وسیع پیمانے پر حملوں‘ کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تہران کے مغربی حصے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے ہیں، ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4  کی تیئیسویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر جدید ہتھیار بھی میدان میں لائے جائیں گے۔

امریکی بحری بیڑے ابراہام لنکن پر ایرانی بحریہ کا میزائل حملہ

دریں اثنا ایک علیحدہ کارروائی میں ایرانی بحریہ نے سمندر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابرہام لنکن کو نشانہ بنانے کے لیے ساحل سے سمندر میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے پر وزیرداخلہ کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور محسن نقوی کی خیریت دریافت کی جبکہ صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے مذاکرات کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ 

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔



Source link

Continue Reading

Trending