Connect with us

Today News

کین میں پٹرول نہ دینے پر گاہگ نے ملازم کی جان لے لی

Published

on


کراچی میں مہنگے پٹرول اور پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔

رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں ایک پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

گاہگ نے کین میں بھی پٹرول ڈالنے کا مطالبہ کیا جس پر گاہگ نے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔جھگڑے کے دوران گاہگ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

واقعے کے بعد ملزم فوراً فرار ہوگیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں55 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: انگلینڈ میں استعمال ہونیوالی گیندوں کی قلت کا خطرہ

Published

on


انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ سے قبل ڈیوکس کرکٹ بالز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جو انگلش کرکٹ کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

ڈیوکس بال کا لیدر اگرچہ انگلینڈ میں تیار کیا جاتا ہے، تاہم اس کی سلائی برصغیر میں کی جاتی ہے۔ بعد ازاں ان بالز کو مغربی ایشیا کے فضائی راستوں کے ذریعے یورپ منتقل کیا جاتا ہے، مگر حالیہ فضائی پابندیوں اور پروازوں میں کمی کے باعث ترسیل کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔

برٹش کرکٹ بالز لمیٹڈ کے مالک کے مطابق بالز کی کمی نہیں، لیکن انہیں یورپ پہنچانا مشکل اور مہنگا ہو چکا ہے جبکہ فریٹ کے اخراجات میں تین گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Published

on



کراچی:

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ناظر اس رقم کو متوفین کے ورثا کو فراہم کرے اور عدالت کو ادائیگی کی اطلاع دے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئیں

Published

on


سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 47 سے زائد محکموں میں موجود 2837 گاڑیوں میں سے 1524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں۔

گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن جیسے محکمے بھی شامل ہیں۔ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے، انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی کھپت میں کمی لانا، سرکاری اخراجات کو کم کرنا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت ملکی مفاد میں کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ کفایت شعاری کے اقدامات سے نہ صرف اخراجات کم ہوں گے بلکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال بھی ممکن ہوگا۔

حکومتی اقدام سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، تمام محکموں کو پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضرورت کے مطابق اہم اور ہنگامی نوعیت کی گاڑیاں بدستور استعمال میں رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending