Today News
پاکستان کے صنعتی شعبے میں تیزی، مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اکنامک انڈیکیٹر HBL–S&P کے مطابق پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کا اشاریہ فروری میں بڑھ کر 53.6 تک پہنچ گیا، جو ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے آرڈرز اور برآمدی طلب میں اضافہ صنعتی پیداوار میں وسعت اور کاروباری اعتماد میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، پیداواری سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رفتار نومبر کے بعد بلند ترین سطح پر رہی۔
مزید برآں مالی سال 26 میں پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، آٹو، فرٹیلائزر، سیمنٹ، اسپورٹس اور فرنیچر سمیت 10 سے زائد بڑی صنعتوں میں پیداوار اور نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث روزگار کے مواقع بڑھے اور افرادی قوت میں مزید اضافہ ہوا، مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری معیشت میں استحکام اور ترقی کے مضبوط ہوتے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔
Today News
سرگودھا: بیوی اور پانچ بچوں کا قاتل باپ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
سرگودھا:
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیوی اور پانچ بچوں کا قاتل باپ مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو بھاگٹانوالہ پولیس برآمدگی کے لیے لیجا رہی تھی تو وہ فرار ہوگیا، رات گئے پولیس کے ناکہ پر نہ رکنے پر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران یاسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یاسین ملاح نے چند روز قبل تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فرخندہ، 18 سالہ بیٹی نور فاطمہ، 14 سالہ بیٹا علی حسن، 11 سالہ طیب، دو سالہ حسنین اور ایک سالہ بیٹا شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق شوہر کی طرف سے بیوی اور 5 بچوں کا قتل ناجائز تعلقات کے شبہ کی بنا پر کیا گیا۔
Today News
مشرقی وسطیٰ جنگ؛ اضافی چارجز لگنے کے باعث فضائی راستے سے ایکسپورٹ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا
ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز لگانے کے معاملے پر فروٹ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں نے ایئر کارگو شپمنٹس پر فی کلو 50 روپے ایڈہاک چارجز عاید کر دیے جس کے باعث پاکستان سے ایئر کارگو شپمنٹس پر اضافی بوجھ سے ایکسپورٹرز کو نقصان ہوگا۔
ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی فوری معاملے کا نوٹس لیکر اضافی چارجز واپس کروائیں۔
خط کے متن کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے سبزیوں اور پھلوں کی ایکسپورٹ رک گئی، ایئر کارگو چارجز فوری واپس لیے جائیں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں سے وضاحت طلب کی جائے۔ فضائی راستے سے ایکسپورٹ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا جس کے سبب ملک کو کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کا نقصان ہوگا۔
خط میں اس سے قبل گوشت ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن نے بھی معاملے پر شدید احتجاج کیا تھا۔
Source link
Today News
ایران جنگ کا اثر، یورپ میں گیس کی قیمتیں دگنی، تیل 119 ڈالر تک پہنچ گیا
مشرقِ وسطیٰ میں آئل اور گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینڈ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم بعد میں یہ کم ہو کر تقریباً 106 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
مغربی میڈیا کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں برطانیہ میں گیس کی قیمتیں 35 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جبکہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے باعث عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں محدود ردعمل دیا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے مطالبات پر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مزید سخت ردعمل دیا جائے گا، اور کسی بھی جنگی خاتمے کی صورت میں شہری علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ ضروری ہوگا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper