Connect with us

Today News

’’حرم شریف کا سکون ناقابلِ بیان ہے‘‘: منور فاروقی نے روحانی تجربہ بیان کردیا

Published

on



مشہور بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی جگہیں دیکھی جاسکتی ہیں، مگر مسجد الحرام جیسا سکون کہیں اور محسوس نہیں ہوتا۔

منور فاروقی نے اپنے روحانی تجربات اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کیا۔

منور فاروقی نے حال ہی میں بھارت میں رمضان شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی زندگی، روحانیت اور خاندانی معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران کامیڈین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زندگی کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بہت تیز ہو گئی ہے اور یہی تیزی انہیں اکثر کھلتی بھی ہے۔ انہوں نے عمرے کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اس حوالے سے کافی معلومات تھیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کر چکی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

منور فاروقی نے بتایا کہ جب وہ عمرے کے لیے گئے تو انہیں معلوم تھا کہ چند دن بعد واپس لوٹنا ہے، لیکن وہاں کی روحانیت اور ماحول ایسا تھا کہ دل واپس آنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ ان کے بقول حرم شریف کی ایک خاص تاثیر ہے جو انسان کو اپنے پاس روک لینے کا احساس دلاتی ہے۔

منور فاروقی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے بارے میں واقعی فکر ہو تو اسے ٹوکنے کے بجائے اس کے لیے دعا کرنا زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان مشکل میں سب سے پہلے اللہ کو ہی پکارتا ہے، چاہے سائنس کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر جائے، پریشانی کے وقت زبان سے ’’یا اللہ‘‘ ہی نکلتا ہے نہ کہ ’’یا ڈاکٹر‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی نقطۂ نظر سے اصل کامیابی یہی ہے کہ لوگ آپ کے لیے دل سے دعا کریں اور آپ کو نیک تمناؤں کے ساتھ یاد رکھیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کن اسلامی ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

Published

on


خلیجی ممالک میں گزشتہ روز ہلال عید نظر نہ آنے کے باعث آج 30 واں روزہ مکمل کرلیا گیا اور کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں آج رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔

گزشتہ روز ان ممالک میں چاند کی رویت نہیں ہوئی تھی اور ملکی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ 30 روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔

علاوہ ازیں آج جن ممالک میں چاند دیکھا جارہا ہے گا ان میں پاکستان سمیت ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، سنگاپور، بھارت، بنگلا دیش، ایران، عراق، عمان، اردن، شام، مصر، لیبیا، تیونیس، الجزائر، مراکش، اور موریطانیہ شامل ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ایشائی ممالک میں آج چاند نظر نہ آنے کے امکان زیادہ قوی ہیں اس لیے گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

تاہم حتمی اعلان حکومتوں کی جانب سے شہادتیں موصول ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کے لیے انتظار اب کچھ ہی گھنٹوں کی بات ہے۔ چاند نماز مغرب کے فوری بعد سے دیکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں روایتی رویت کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر فلکیاتی حسابات اور دیگر ممالک کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق چاند کی رویت ہر سال موسمی حالات اور جغرافیائی پوزیشن کے باعث مختلف ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید کے دن میں فرق آ جاتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے عید الفطر خوشی اور شکرانے کا تہوار ہے جو رمضان کے روزوں کی تکمیل کے بعد منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی عبادات اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں پہلی بارش ہی قیامت بن گئی، شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

Published

on



پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی پہلی ہی بارش نے تباہی کے مناظر دکھا دیے، جس کے بعد نہ صرف شہری بلکہ شوبز شخصیات بھی شدید متاثر ہوئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، تاہم کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی گرج چمک کے ساتھ پہلی بارش نے سنگین صورتحال پیدا کر دی۔ اس ایک ہی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 15 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

شہر میں کمزور انفرااسٹرکچر ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ چاند رات کے موقع پر لگایا گیا بڑا ایونٹ ’’کراچی کامنز‘‘ تیز آندھی اور بارش کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جہاں کئی اسٹالز اور سجاوٹ کا سامان اڑ کر بکھر گیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسی طرح حیدری مارکیٹ سے بھی تباہی کی ویڈیوز سامنے آئیں، جہاں پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس ہنگامی صورتحال نے شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ سمیت کئی فنکار کام سے واپسی کے دوران سڑکوں پر پھنس گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشکلات اور شہر کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فنکاروں اور شہریوں کی جانب سے ایک بار پھر حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہر بارش کے بعد پیدا ہونے والی ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا

Published

on


پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے  خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب  پہنچ چکے تھے، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے بچ گئے، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی زرائع کے مطابق 
ایئر ٹریفک کنٹرولر  کراچی ریجن کی بروقت مختلف ائیر لائنز کے طیاروں  کی رہنمائی سے بڑے حادثے سے بچالیا۔

ایران کے بارڈر کے انتہائی قریب بیشتر طیارے موسم کی خرابی کی زد میں آگئے تھے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی پیشہ وارانہ مہارت اور حاضر دماغی سے طیاروں کو وار زون میں جانے سے بچایا گیا۔

اس سلسلے میں تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں  کے باوجود جواب نہیں ملا، ذرایع نے بتایا کہ سعودیہ عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنیوالی اور جانے والی  پروازوں کو رہنمائی کرکے بڑے خطرے سے بچایا۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے جہازوں کی رہنمائی کی اور خراب موسم میں انھیں نکلنے میں مدد فراہم کی پاکستان کے سیکٹر ویسٹ قلات سے پنجگور گوادر کی طرف آتا ہے اس روٹ پر موسم انتہائی خراب ہوگیا تھاجہاز وں کا کنٹرول آوٹ ہورہا تھا اور وہ جہاز ایرانی ایئراسپیس کی طرف بھٹک رہے تھے جو کہ انتہائی خطرناک تھا

وار زون ہونے کی وجہ سے ایرانی اسپیس بند تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بہت مہارت کے ساتھ ان جہازوں کو وہاں سے بچایا، مشرق کی جانب جہاز موسم کی خرابی کے باعث نہیں جاپارہے تھے پائلٹ کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر رہے تھے کہ اس خراب موسم میں ہم نہیں جاسکتے۔

تمام جہاز پنجگور کی جانب جا کر موسم کی زد میں آرہے تھےکراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طیاروں  کو بڑے حادثے سے بچایا ہے اور طیاروں  کو وار زون میں داخل ہونے نہیں دیا طیاروں  کو رہنمائی کرتے ہوئے ان کو انکے روٹس پر واپس لایا گیا۔





Source link

Continue Reading

Trending