Connect with us

Today News

بھارتی گلوکار بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج، معاملہ کیا ہے؟

Published

on



بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں اور ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والے ان کے ہریانوی فوک گانے نے مقامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکار نے حال ہی میں ہریانوی فوک گانا ’’تیتری‘‘ جاری کیا تھا، جس کے بعد اس کے مواد پر اعتراضات سامنے آنے لگے۔ اس معاملے پر پنچکلا کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں مقامی شہریوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ گانے کا مواد معاشرے پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گانے کے بول اور اس کی میوزک ویڈیو میں مبینہ طور پر فحش مواد، نامناسب زبان اور اسکول یونیفارم میں لڑکیوں کے مناظر شامل کیے گئے ہیں، جو معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گانے کے کچھ بول خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی تضحیک کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو غلط پیغام دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر ہریانہ اسٹیٹ وومن کمیشن نے بھی اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے گلوکار بادشاہ کو وضاحت کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یکم مارچ 2026 کو جاری کیے گئے اس گانے میں بادشاہ کے ساتھ گلوکارہ سمران جگلان کی آواز بھی شامل ہے۔ یہ گانا ریلیز کے بعد مقبول بھی ہوا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 45 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افغانستان، بھارت اور اسرائیل کا مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آگیا، بھارتی افسر کے چونکا دینے والے انکشافات

Published

on


پاکستان کے خلاف مبینہ سازشوں سے متعلق ایک نئی بحث اس وقت شروع ہو گئی جب ایک سابق بھارتی فوجی افسر کے بیانات منظر عام پر آئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان گروہوں کو مالی معاونت انڈیا کی جانب سے جبکہ اسلحہ اور انٹیلیجنس سپورٹ اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ان سرگرمیوں کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔

کرنل (ر) راجیش پاور کے مطابق ان ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ایک مشترکہ مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اس کے اسرائیل مخالف مؤقف کی وجہ سے اسے ایک اہم حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔

دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ ملک کو طویل عرصے سے پراکسی جنگ کا سامنا ہے، تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق اور شواہد کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس نوعیت کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے





Source link

Continue Reading

Today News

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بھی تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سر فہرست

Published

on


رواں مالی سال 2025-26کے پہلے آٹھ ماہ۰جولائی تا فروری) میں بھی تنخواہ دار طبقہ 365 ارب روپے کے انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سر فہرست رہا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تنخواہ دار ملازمین انکم ٹیکس ادائیگی میں سرفہرست رہے ہیں۔

جولائی سے فروری کے دوران تنخواہ دار افراد نے 365 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کے 332 ارب روپے کے مقابلے میں 33 ارب روپے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز، ہول سیلرز، برآمد کنندگان سمیت دیگر کاروباری طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مسلسل بڑھا ہے جس سے اس طبقے کی شراکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Published

on


سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سینئر قانون دان ایاز شوکت کو 5 سال کے لیے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اتھارٹی کے دیگر ممبران میں سہیل اقبال بھٹی، عدنان خان،  محمد سلمان ظفر، فہد ملک اور سعد علی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو 5 سال کی مدت کے لیے ہوگا۔

ایاز شوکت اس سے قبل بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ عید کے بعد بطور چیئرمین عہدہ سنبھالیں گے۔

اتھارٹی کے قیام کے بعد فیک یا غلط معلومات اور خبروں سے متاثرہ کوئی بھی شخص شکایت درج کرا سکے گا، جبکہ ادارے کو متعلقہ مواد بلاک کرانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending