Today News
ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا، فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے: صدر ٹرمپ کا انتباہ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر نے ایرانی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ’معافی مانگی ہے اور اپنے مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں جبکہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اب ان پر حملہ نہیں کرے گا۔‘
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صدر نے یہ وعدہ صرف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے کیا ہے۔
ایرانی صدر کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون گرا جبکہ قطر کا بھی یہ کہنا ہے کہ اس نے ایک میزائل کو روکا ہے۔
بعدازاں ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ آج ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ایران میں مکمل تباہی اور یقینی موت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ایسے علاقوں اور افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جنھیں اب تک ہدف نہیں بنایا گیا۔‘
Today News
ایران کے حملے سے قطر کا سب سے بڑا گیس پلانٹ تباہی کا شکار
قطر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں سے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں قائم گیس تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اہم گیس فیسلٹی کو نمایاں نقصان ہوا۔ تاہم قطر انرجی اور وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بعد ازاں قطر انرجی نے ایک اور بیان میں کہا کہ دیگر ایل این جی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے مزید آگ اور نقصان ہوا۔
قطر نے اس حملے کو اپنی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران کے سفارت خانے کے فوجی و سکیورٹی اہلکاروں کو ’پرسونا نان گراٹا‘ قرار دے دیا ہے اور انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد خلیجی ممالک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
را س لفان انڈسٹریل سٹی دنیا کا سب سے بڑا ایل این جی پیداواری مرکز ہے جو عالمی گیس سپلائی کا تقریباً 20 فیصد فراہم کرتا ہے، اس لیے اس حملے کے عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے قطر کے امیر اور امریکی صدر سے رابطہ کر کے توانائی اور شہری تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔
Today News
بنگلا دیش سے ون ڈے سیریز؛ فخر زمان نے عدم دستیابی کی وجہ بتا دی
پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے بنگلا دیش سے ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے فخر زمان کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر مختلف آراء قائم کی جا رہی تھیں۔
پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست کا بھی سامنا کرںا پڑا، قومی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہے۔ قومی ٹیم نے 4 نئی کھلاڑیوں کو ون ڈے میں ڈیبیو کروایا تھا۔
اپنی عدم شرکت سے متعلق فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے 100 فیصد فٹ نہیں تھا اور اس معاملے میں عاقب جاوید درست ہیں۔
پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ میں نے نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت 15 مارچ کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے کے بعد کی۔
Source link
Today News
عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلیے مشکل ہوگیا
لاہور:
عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر کارکنوں کو متحرک کرنے کا سوال اہم چیلنج بن گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، کیوں کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کے باوجود صوبے کے عہدیداران غیر فعال ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش ہیں جبکہ لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتے، جس کے باعث تنظیمی ڈھانچہ مزید کمزور ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں کارکن پہلے ہی گرفتاریوں اور چھاپوں کے باعث خوفزدہ ہیں، اس وجہ سے انہیں دوبارہ متحرک کرنا آسان نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ ارکان اسمبلی کو ہر ہفتے اسلام آباد جانا پڑتا ہے، ایسے میں وہ تنظیم کو متحرک کرنے کے لیے وقت اور وسائل کیسے نکالیں گے، یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس لیے وہاں کے حالات پنجاب سے مختلف ہیں، جبکہ رکن اسمبلی وقاص مان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ خود آ کر لوگوں کو اکٹھا کریں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport