Connect with us

Today News

ایران کو سرنڈر کرانے کی خواہش دشمنوں کو قبروں تک لے جائے گی؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب

Published

on


صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی صدر نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ملک ایران کے سرنڈر کرنے کی خواہش اپنے ساتھ اپنی قبروں تک لے جائیں گے۔

یہ بات ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ہنگامی تقریر میں کہی۔ جس میں انھوں نے ہمسائیہ ممالک پر ناگزیر حملوں پر معافی مانگتے ہوئے کہ اب کسی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن ہمسائیہ ممالک پر ایران نے حملے کیے ہیں وہ بھی اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں۔ امید ہے ہمسائیہ ممالک ایران پر حملے نہیں ہونے دیں گے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اگر اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اپنا دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ایران کے مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ کے ذریعے اسے جھکایا جا سکتا ہے، لیکن ایسا ہرگز ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں پہلے ہی روز آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی کونسل شہید ہوچکے ہیں۔

جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 6 سے زائد امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے تاہم ان حملوں پر پروسی ممالک نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی طوفانی بارش؛ لنڈیکوتل میں کمرے کی چھت گرگئی، 06 افراد ملبے تلے دب گئے

Published

on


لنڈیکوتل میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 06 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقعے کی جانب روانہ کی گئیں۔

جائے وقوعہ پر مقامی افراد اور ریسکیو 1122 ٹیموں نے زخمیوں نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

مزید برآں ریسکیو1122 میڈیا سیل خیبر نے ملبے تلے افراد میں سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

جنگی ماحول کے باوجود کرکٹ کا میلہ بروقت سجے گا

Published

on



خطے میں جنگی ماحول کے باوجود کرکٹ کا میلہ بروقت سجے گا، پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ شیڈول شیئر کر لیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پلیئرز تیاریاں جانچیں گے۔

آسٹریلینز سمیت اب تک کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اپنی فرنچائز یا بورڈ کو عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا، حکام سب ہی کی آمد کے منتظر ہیں، تاحال پشاور کا واحد میچ بھی ’’آن‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی مقابلہ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ہوگا، ان دنوں مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈول درہم برہم ہو چکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت سے ٹیموں کو وطن واپسی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالات کی وجہ سے پی ایس ایل میں تاخیر کے خدشات بھی سامنے آئے، البتہ پی سی بی حکام کے مطابق انعقاد وقت پر ہوگا۔

گزشتہ روز تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ کا شیڈول بھی شیئر کر لیا گیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پریکٹس سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ 2، 2 ٹیمیں ایک وقت میں اپنی تیاریاں جانچیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب تک کسی کھلاڑی نے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطے پر کئی فرنچائز آفیشلز نے بھی یہی کہا کہ ان کے تمام پلیئرز و آفیشلز وقت پر آ جائیں گے۔

یو اے ای اور قطر کی فلائٹس میں مسائل کے سبب اب دیگر روٹس دیکھے جا رہے ہیں۔ سری لنکا اور بنگلا دیش سے پلیئرز براہ راست پروازوں کے ذریعے پہنچ جائیں گے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کھلاڑیوں و آفیشلز کے لیے تھائی لینڈ، سنگاپور اور ٹرکش ایئرلائنز کا استعمال کیا جائے گا۔ پلیئرز اور ایجنٹس کو سفری شیڈول ارسال کر دیا گیا ہے، 23 مارچ کو کھلاڑی لاہور میں یکجا ہوں گے۔

دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 28 مارچ کو پشاور میں زلمی اور راولپنڈیز کا میچ ’’آن‘‘ ہے، گزشتہ روز سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، عموماً کسی مسئلے کی صورت میں پی سی بی یو اے ای کو پلان بی کے طور پر استعمال کرتا ہے جہاں ماضی میں بھی لیگ کے میچز کھیلے جا چکے ہیں، البتہ ان دنوں وہاں کے حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

اس حوالے سے بورڈ ذرائع نے بتایا کہ اب تک کسی دوسرے ملک میں میچز کا خیال ہمارے ذہن میں نہیں آیا، ہمیں پوری امید ہے کہ ملک میں بروقت ایونٹ کا انعقاد ہو جائے گا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 3 مئی کو ہوگا، 39 روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں لاہور، کراچی، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں، پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

Published

on



اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے  طبی معائنے کیلیے پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم کے ہمراہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے بعد ماہرین نے طبی معائنہ مکمل کیا اور تمام ارکان واپس چلے گئے۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کر کے کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی جبکہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی سفارش کی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Trending