Today News
تہران ایئرپورٹ پر حملے میں ایرانی قدس فورس کے 16 طیارے تباہ کردیئے؛ اسرائیل کا دعویٰ
اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت میں رات گئے کیے گئے حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں مختلف مقامات پر وسیع پیمانے پر حملوں کی لہر چلائی جن میں مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل تھا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مہرآباد ایئرپورٹ کو قدس فورس مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی مسلح گروپوں کو اسلحہ اور مالی مدد منتقل کرنے کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔
اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے مزید کہا کہ تباہ کیے گئے طیارے اسلامی انقلابی گارڈ کور قدس فورس کے زیر استعمال تھے جو ایران کی خصوصی فورس ہے جس کا کام ملک کی سرحدوں سے باہر آپریشنز انجام دینا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اسلحہ اور رقوم مختلف گروپوں تک پہنچائی جاتی تھیں جن میں لبنان کی تنظیم حزب اللہ بھی شامل ہے۔ جس کے خلاف لبنان میں کارروائی جارہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے دوران طیاروں کے علاوہ ایئرپورٹ پر موجود بعض دیگر فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایران کے حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Today News
The schedule for the Hockey World Cup 2026 has been announced, when will the India-Pakistan clash take place?
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
عالمی سطح کا یہ میگا ایونٹ 15 اگست سے 30 اگست 2026 تک جاری رہے گا، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ میں اپنے سفر کا آغاز 15 اگست (بروز ہفتہ) کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ میچ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹل وین کے مشہور ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 17 اگست (بروز پیر) کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔ یہ مقابلہ بھی ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ 19 اگست (بروز بدھ) کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقینِ ہاکی جس سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، وہ ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، نیدرلینڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے منعقد ہوگا۔
ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے تمام مقابلے عالمی معیار کے مطابق جدید ترین سہولیات کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ ایونٹ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی دنیا بھر کے شائقین خصوصاً پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔
امید ہے کہ قومی ٹیم اس میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا ہے۔
Today News
ایران کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ؛ 3 طیارے تباہ؛ آگ بھڑک اُٹھی
ایران 20 روز سے جاری جنگ میں متعدد شہادتوں کے باوجوداسرائیل کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیل کے اہم ترین ہوئی اڈّے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل برسائے ہیں جس میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یہ میزائل صبح کے وقت داغے تاہم ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا البتہ میزائلوں کے ٹکڑے ہینگرز پر کھڑے طیاروں پر گرے۔
اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے تین طیاروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک طیارے میں آگ بھی بھڑک اُٹھی تھی۔
جس کے باعث فوری طور پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور طیارے میں لگی کو بجھایا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ایران کے حملوں میں اسرائیل کے متعدد علاقوں میں گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ درجن سے زائد گھر اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
ایران کے ان حملوں میں تیزی اسرائیل کے گیس فیلڈ پر بمباری کے بعد دیکھی گئی ہے جب کہ سپریم لیڈر نے علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Today News
ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسرائیل کے ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں زبردست ہلچل مچ گئی قیمتیں اچانک 5 فیصد سے زائد بڑھ گئیں اور دنیا بھر میں توانائی بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 108.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 98.65 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا کہ خطے میں جنگ طویل ہو سکتی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر کیا گیا جو ایران کے صوبہ بوشہر کے ساحل کے قریب واقع ہے۔
اس حملے نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی گیس سپلائی کو بھی شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
حملے کے فوری بعد اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دھمکی دی کہ وہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی آئل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے جس سے پورے خطے میں خوف کی فضا قائم ہو گئی۔
اسی دوران قطر کے راس لفان گیس فیسلٹی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی جسے بعد میں حکام نے قابو میں آنے کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پیداوار بھی روک دی گئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport