Today News
کراچی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کردی، شہری جاں بحق
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او گلشن معمار نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ میاں بخش جاں بحق جبکہ 36 سالہ شوکت زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او گلشن معمار روشن کرار نے ایکسپریس کو بتایا کہ افغان کیمپ پولیس چوکی انچارج گل ولی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی تھی اور نہ رکنے فائرنگ کر دی جس کے۔
نتیجے میں ایک گولی مقتول میاں بخش کی کمر پر لگی جو دوسری جانب سے پار ہو کر موٹر سائیکل چلانے والے شوکت کی کمر پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد گڈاپ سٹی کی جانب جا رہے تھے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Source link
Today News
دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملہ اسرائیل کو بہت مہنگا پڑے گا؛ ایران
اسرائیل نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس پر پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان ممالک میں پانچ تیل کی تنصیبات کے اردگرد رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران نے بتایا کہ اس کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے ان تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق بھی کی ہے متاثرہ مقام پر فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
Today News
پی ایس ایل 11؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، سعود شکیل کپتان برقرار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
فرنچائز نے قیادت اور کوچنگ اسٹاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سعود شکیل کو پی ایس ایل 11 کے لیے بدستور ٹیم کا کپتان مقرر کیا جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ معین خان کو بھی ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ میں مزید تقرریوں کے تحت اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ جبکہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اعظم خان کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے جو ٹیم کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔
Source link
Today News
افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف کارروائی پر بھارتی وزارت خارجہ کا گمراہ کن بیان مسترد
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے خلاف جاری اپنی کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بے بنیاد، گمراہ کن اور بلا جواز بیان کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزرات خارجہ کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی اور خطے میں اس کے تاریخی تخریبی کردار کے تناظر میں یہ بیان محض بھارت کی کھلی منافقت اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بیان ایسے ملک کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کی قیادت داخلی سیاسی مفادات کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دینے اور اپنی مسلم آبادی کے خلاف پرتشدد واقعات کے باوجود جواب دہی سے مبرا ہے، چند ہفتے قبل ہی اس کی قیادت نے ایک ایسے قابض فریق کی مکمل اور غیر مبہم حمایت کا اعلان کیا جو ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے مسلسل قتل کا ذمہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت مضحکہ خیز امر ہے کہ ایک ایسی ریاست، جس نے تاریخی طور پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا، انہی اصولوں کی پاسداری پر اظہارِخیال کرے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات اس حقیقت سے توجہ نہیں ہٹا سکتے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، دبایا ہے اور مسلسل انکار کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپس بشمول وہ گروہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے نظام کے تحت درج ہیں، کی حمایت اور سرپرستی سے باز رہے، اس ضمن میں بھارت کو پاکستان کی کامیاب انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بے جا واویلا بند کرنا چاہیے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport