Connect with us

Today News

کراچی میں زہریلا چارہ کھانے سے کروڑوں روپے مالیت کے 38 مویشی ہلاک

Published

on



شہر قائد کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ کیٹل کالونی میں 38 مویشی زہریلی فیڈ (بھوسی ٹکڑے) کھانے سے ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ (کیٹل کالونی) میں ڈیری فارمر مبشر کے فارم پر زہریلی فیڈ (بھوسی ٹکڑے) کھانے سے 38 بھینسیں اور گائے ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ  18 قیمتی بھینسیں اور گائے موقع پر ہلاک جبکہ 20 جانوروں کو ہنگامی طور پر ذبح کرنا پڑا اس کے علاوہ 22 مویشی اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

 صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی پوری ذمہ داری محکمہ لائیو اسٹاک سندھ اور کے ایم سی ویٹرنری ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوتی ہے اور ان کا کوئی نمائندہ اب تک فارم پر نہیں پہنچا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوری طور پر پنجاب کی طرز پر فیڈ ملز کی لائسنسنگ کا نظام بنائے اور ٹوکسن (Toxin) کی چیکنگ کو لازمی قرار دے ، حکومت متاثرہ فارمر کے کروڑوں روپے کے نقصان کا فوری ازالہ کرے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ پنجاب سے مبینہ جسم فروشی کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین ایجنٹس سمیت گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب سے مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے پنجاب سے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین کراچی سے گرفتارکرکے خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی کراچی کی ہدایات پر کی گئی اور مصدقہ اطلاع پر پاسپورٹ آفس صدر کراچی کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مارا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو حراست میں لیا گیا اور مذکورہ خواتین کے ہمراہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد برآمد ہوا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزے کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوایا جا رہا تھا اور خواتین کو جسم فروشی اور جنسی استحصال کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،  مقدمات پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیے گئے ہیں، ملزمان ضیا الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا اور اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان نے 78 سال میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر دفاع

Published

on



اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں ںے لکھا کہ ‏پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں نہتے شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدنی ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے  50 سال سے انہیں پناہ دی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اس کے آنر نہیں کرتے، اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان مانگتے ہیں۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی ان کے لیے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے، تین نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن ان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، اللہ ہمیں معاف کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Published

on



قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جبکہ علی افضل نے 26 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے۔

سیالکوٹ کی جانب سے باؤلنگ میں اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمزہ نظر اور صفیان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ کراچی وائٹس کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending