Connect with us

Today News

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Published

on



نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرلیا۔

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے ابتدائی میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور وائٹس کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے فرحان یوسف نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی اسٹیڈیم پہنچے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب، بارش کب ہوگی؟

Published

on



ملک میں داخل ہونے والے حالیہ مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بدھ اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں متوقع ہیں۔

کراچی میں آج صبح حدِ نگاہ 3.5 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر خضدار میں اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Published

on



ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے  تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔



Source link

Continue Reading

Today News

جس ملک کی سرزمین سے خارگ پر حملہ ہوا اسے نشانہ بنائیں گے، ایران کا اعلان

Published

on


تہران: ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کسی ملک کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے خارگ جزیرے پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس ملک کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتا ہے تو اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کو محتاط رہنا چاہیے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو۔

ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دی تو ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے کو ممکنہ ہدف بنانے کا اشارہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اندازوں کے مطابق ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending