Connect with us

Today News

ٹی 20 ورلڈکپ 2026: فائنل:بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Published

on


بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتیں بلیک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہیں جب کہ  احمد آباد میں بڑے مقابلے سے قبل طلب میں اضافے کے باعث شائقین اصل قیمت سے 15 گنا زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہونے والے آفیشل ٹکٹ بک مائی شو پر چند منٹوں میں فروخت ہو گئے، جس کے بعد ہزاروں شائقین دیگر راستوں کا رخ کرنے لگے، 3500 روپے والا ٹکٹ اب 54 ہزار روپے میں بک رہا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں نے ری سیل مارکیٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ریٹ کو اصل قیمت سے کہیں زیادہ بڑھا دیا ہے جب کہ شائقین دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں بیک ٹو بیک ٹائٹل کے لیے بھارتی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ممبئی کے ایک تاجر نے کہا جی میں نے 3000 روپے کے ٹکٹ کے لیے 35 ہزار روپے ادا کیے کیونکہ میں ویٹنگ لسٹ سے بچنا چاہتا تھا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ احمد آباد پولیس نے ایک نوجوان کو مہنگے داموں ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت پر گرفتار کیا۔

دہلی کے رہائشی نے کہا، یہ صورتحال ہمارے لیے نئی نہیں ہے، ہم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) نے کہا کہ باہر کیا ہو رہا ہے اسے اس کا کوئی علم نہیں ہے، بکنگ صرف ’بک مائی شوایپ‘ کے ذریعے ہوتی ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئی فزیکل ٹکٹ فروخت نہیں کرتی۔

دوسری جانب احمد آباد کے ہوٹل بھی کرکٹ کے بخار سے پیسہ کمانے کے لیے میدان میں ہیں اور کرائے کم از کم 10 گنا بڑھ چکے ہیں جب کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود گراؤنڈ کے قریب رہائش گاہیں مکمل طور پر بک کی جا چکی ہیں۔

ممبئی-احمد آباد ہائی وے کے ساتھ اور قریبی گاندھی نگر میں بجٹ ہوٹل، جو عام طور پر 4000 روپے فی رات چارج کرتے ہیں، اب 40 ہزار  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقامی ہوٹل کے مالک نے کہا کہ یہ منافع کمانے کا ہمارا بہترین وقت ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آتے ہیں۔

ایک اور ہوٹل کے مالک نے کہا کہ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرتا تو رش بہت کم ہوتا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چوہدری شوگر مل کیس؛ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

Published

on



نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب انکوائری اسٹیج پر کیس واپس لے تو احتساب عدالت کے پاس جوڈیشل اختیار نہیں، جب قانون میں عدالتی منظوری کا تقاضا نہ ہو تو اسے عدالتی فیصلے کے ذریعے شامل نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کیے بغیر ہی فیصلہ جاری کر دیا، جب مقدمہ واپس لینے کی منظوری چیئرمین نیب نے دے دی تو لاہور ہائیکورٹ کو قانون کی تشریح کا اختیار ہی نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا جو اس کا دائرہ اختیار ہی نہیں تھا۔

وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

Published

on


پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر (صنفی بنیاد پر ہونے والے) تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے مجموعی طور پر 7071 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں قتل، خودکشی، اغوا، عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل اور دیگر تشدد جیسے جرائم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں کچھ کیسز خواجہ سرا افراد سے متعلق بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں قتل کے 1546، اغوا کے 1345، تشدد کے 1169، زیادتی کے 877، خودکشی کے 680، زخمی کرنے کے 449، ہراساں کرنے کے 316، غیرت کے نام پر قتل کے 284 اور تیزاب گردی کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی کیسز میں سے 32 فیصد میں ملزمان متاثرہ افراد کے جاننے والے تھے جبکہ 18 فیصد واقعات میں اجنبی افراد ملوث تھے۔

اسی طرح 12 فیصد کیسز میں شوہر ملوث پائے گئے جبکہ تقریباً 20 فیصد واقعات میں ملزم کی شناخت یا تفصیل رپورٹ نہیں کی گئی۔

صوبائی بنیاد پر اعداد و شمار کے مطابق صنفی بنیاد پر تشدد کے کل کیسز میں سے 78 فیصد پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ 14 فیصد کیسز سندھ سے سامنے آئے۔ اسی طرح 6 فیصد کیسز خیبرپختونخوا جبکہ 2 فیصد واقعات بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ کیے گئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع، کئی پروازیں اب بھی متاثر

Published

on


متحدہ عرب امارات کے مصروف ترین ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازیں اب بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے باعث آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستان سے دبئی جانے والی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ، مسقط، سعودی عربیہ اور ابوظہبی کے لیے تقریباً 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔





Source link

Continue Reading

Trending