Today News
پاسداران انقلاب کا اسرائیل، امریکا کے خلاف جوابی حملوں میں مزید شدت اور توسیع کا اعلان
ایران کے پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 28 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے اہداف پر جوابی حملوں میں مزید شدت اور توسیع کا اعلان کردیا۔
پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق پاسداران انقلاب کی فضائی فورس نے اتوار کو وعدہ صادق 4 کی نئی مہم شروع کردی گہے، جس میں نئی جنریشن کے میزائل داغے گئے ہیں، جس میں بیرشیبا، تل ابیب اور ازراق ایئربیس سمیت مقبوضہ اسرائیلی علاقوں میں اہداف کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں میں امریکی اور اسرائیلی تنصیات تباہ کردی گئی ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ازراق ایئربیس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کارآمد ایئربیس ہے۔
مزید بتایا گیا کہ تل ابیب اور بیرشیبا میں بھی فوجی اہداف کو الٹرا ہیوی وارہیڈز پر مشتمل خیبرمیزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عوام کو مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے آپریشنز کی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاسداران انقلاب آج رات سے اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور فوج ڈرون حملوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ اور الٹرا ہیوی اور اسٹریٹجک میزائلوں کا استعمال دوگنا کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اقدام کا مقصد ایرانی مفادات اور شہریوں کے خلاف کسی قسم کے حملوں کے مؤثر جواب کو فیصلہ کن اور مضبوط بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور سینئر فوجی قیادت، خواتین اور بچوں سمیت 1200 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
ایران نے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے شروع کیے، جس میں اسرائیل کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔
Source link
Today News
باجوڑ، افغانستان سے داغا گیا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی جاں بحق
پشاور:
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغانستان کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولہ گھر پر گرا جس سے چار نوجوان بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حملے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرحد پار سے ہونے والی اس بلا اشتعال فائرنگ کے بعد تمام سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
Today News
پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل
پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران کو مشرق وسطیٰ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کردی۔
پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں اتوار کی عبادت کے بعد کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عیسائیوں اور تمام خواتین اور حضرات کی نمائندگی کرتے ہوئے میں اس کشیدگی کے ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں لوگ تنازع شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جنگ کے بدترین اثرات میں مبتلا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کرتا ہوں جہاں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ تشدد کبھی بھی انصاف، استحکام اور امن قائم نہیں کرسکتا جس کے لیے لوگ انتظار کر رہے ہیں، لہٰذا مذاکرات کے راستے کھولیں۔
لبنان کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے مواقع سے لبنان کی حکومت کو ملک میں پائیدار امن قائم کرنے میں مدد ملے گی اور لبنان کے عوام کو سہولت ہوگی۔
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی مسلسل اسرائیل اور خطےمیں قائم امریکی فوجی بیسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں جبکہ ایران بھی جواب میں اسرائیل اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔
Today News
سراج الحق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا۔
رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video