Today News
ڈی جی خان؛ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 11 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 11 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جبکہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی اور اسی دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور دہشت گردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے جوتر کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں اور دیگر اداروں کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
Source link
Today News
پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی: محسن نقوی
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔
محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مسقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی اور ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی۔
Source link
Today News
ایران جنگ کا 16واں دن: اصفہان پر امریکی اسرائیلی حملہ، ایران کی بڑی جوابی کارروائیاں
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ اپنے 16ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
تازہ حملوں میں ایران کے شہر اصفہان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔ بعض میزائلوں کے ٹکڑے تل ابیب کے قریب گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کی 50 ویں لہر شروع کر دی ہے، ایران کے مطابق یہ حملے امارات، بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے کھارگ جزیرے پر حملے کے لیے دبئی کے قریب سے کروز میزائل داغے، جس کے بعد ایران نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کے خطرناک نتائج پورے خطے میں محسوس ہوں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری اتحاد قائم کریں۔
خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ سعودی عرب نے ریاض کے قریب چار ڈرون مار گرائے جبکہ امارات کے الظفیرہ ائیر بیس پر ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔
اسی طرح کویت میں احمد الجبیر ایئر بیس کے قریب دو میزائل گرے جس سے تین فوجی زخمی ہوئے۔ قطر نے بھی ایران کی جانب سے داغے گئے چار بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے جہاں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ادھر عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے۔
Today News
صدر مملکت سے محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر بات چیت
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video