Today News
کراچی، دل دہلا دینے والا واقعہ، ریورس ہوتے ٹینکر نے نوجوان کی زندگی چھین لی
کراچی:
شہر قائد میں منگھوپیر کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں حادثے کے ہولناک لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ بخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثہ منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ٹینکر سڑک کے کنارے آ کر رکا اور پھر اچانک ریورس ہونے لگا۔
اسی دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان عبداللہ بھی ٹینکر کے پیچھے آ کر رک گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریورس آتے ٹینکر نے موٹرسائیکل پر بیٹھے نوجوان کو روند ڈالا۔
واقعے کے بعد قریب سے گزرنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹینکر ڈرائیور کو ریورس کرتے دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی جبکہ حادثے کے فوراً بعد علاقے میں لوگ جمع ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
Today News
حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
خیبرپختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو بھجوائی جبکہ وزیراعلی نے مسترد کر دیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اس لیے وزیراعلی سہیل آفریدی نے بی آر ٹی بسوں میں کرائے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
Source link
Today News
بھارت کا پانچواں خلائی مشن بھی ناکام؛ مالی نقصان جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
بھارت کے خلائی پروگرام کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے جب پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی خلائی مشن PSLV-C62 آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے پرواز کے تقریباً آٹھ منٹ بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں زمین کے مشاہدے کے لیے تیار کیا گیا مرکزی سیٹلائٹ انویشا (EOS-N1) سمیت 16 سیٹلائٹس تباہ ہوگئے۔
2021 کے بعد یہ اس راکٹ پروگرام کی پانچویں اور گزشتہ 8 ماہ میں دوسری بڑی ناکامی ہے جس کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی صلاحیت اور حکومت کی خلائی شعبے کو تیزی سے تجارتی بنانے کی پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اس سے قبل 18 مئی 2025 میں تیسرے مرحلے کے سالڈ موٹر میں دباؤ کم ہونے کے باعث EOS-09 سیٹلائٹ مدار تک نہیں پہنچ سکا تھا۔
گزچتہ برس جنوری میں نیویگیشن سیٹلائٹ NVS-02 بھی مطلوبہ مدار تک نہیں پہنچ سکا کیونکہ انجن کا والو کام نہ کر سکا تھا۔
7 اگست 2022 کو سینسرز کی خرابی کے باعث سیٹلائٹس غیر مستحکم مدار میں چلے گئے اور بعد میں زمین کے ماحول میں جل کر ختم ہوگئے تھے۔
اس سے بھی ایک سال قبل 12 اگست 2021 کو کریوجینک اسٹیج میں ہائیڈروجن ٹینک والو لیک ہونے سے EOS-03 سیٹلائٹ مدار تک نہیں پہنچ سکا تھا۔
ماہرین کے مطابق ان ناکامیوں کے نتیجے میں بھارت کو مالی اور دفاعی دونوں سطحوں پر نقصان اٹھا جب کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی ناقص کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی۔
پی ایس ایل وی تین دہائیوں تک قابل اعتماد سمجھا جانے والا راکٹ تھا جو اب مسلسل ناکامیوں کے باعث تحقیقات کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
صرف PSLV-C61 اور PSLV-C62 کی ناکامی سے تقریباً 1100 سے 1250 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا جبکہ پانچ ناکامیوں سے مجموعی نقصان 2200 سے 2800 کروڑ روپے تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔
عالمی چھوٹے سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں بھارت کا حصہ 2017 میں تقریباً 35 فیصد تھا جو 2024-25 تک تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
Today News
اسرائیل کی سفاکیت؛ لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لبنان پر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں۔
حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز تر کردیا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport