Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے جواب میں بڑا اعلان

Published

on



خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بی آر ٹی ک کرایوں میں اضافہ نہ کرنے اور صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا بڑا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو یکسر مسترد کیا اور کہا کہ وہ غریب عوام پر بوجھ بننے والے کسی بھی فیصلے یا پالیسی کی قطعاً حمایت نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بی آر ٹی کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام کو براہ راست مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسیں چلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بی آر ٹی کے لیے مزید 140 بسیں خریدی جائیں گی، جن میں سے 52 تیار ہو چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ عوام پر ظلم ہے، صوبائی حکومت اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

سہیل آفریدی نے حکمران جماعتوں کی پالیسیوں کو دوغلی پالیسیاں قرار دیا اور اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پیٹرول میں 12 روپے اضافہ ہوتا تھا تو یہی جماعتیں اسے پیٹرول بم کہتی تھیں، آج انہی جماعتوں پر مشتمل مسلط حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ کر دیا اور کوئی ندامت تک محسوس نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق 5300 ارب روپے کی کرپشن کے انکشافات کے بعد عوام پر بوجھ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے حالات میں تو وفاقی حکومت کو اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا مگر وہ الٹا عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 12 ارب روپے کا لگژری طیارہ خریدنا غلط ترجیحات کی مثال ہے، بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اپنی جگہ، تاہم اصل مسئلہ قیمتوں میں اضافے کی مقدار اور حکومتی پالیسی ہے، وفاقی حکومت نے عالمی قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرولیم لیوی 85 روپے سے بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر کر دی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اسی مد میں 822 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں اور سال کے آخر تک یہ رقم تقریباً 1700 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر حکومت لیوی کم کر دیتی تو عوام کو براہ راست ریلیف مل سکتا تھا، اسی لیے خیبرپختونخوا کی حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے جس سے تقریباً 14 سے 16 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمرانوں کو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہئیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اور پیٹرولیم کا صوبوں سے مشاورت کرنا مثبت قدم ہے، عالمی حالات مزید خراب ہوئے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ موجود ہے اور ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت وفاق کو تحریری تجاویز دے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم کسی حکومت کے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان ہم سب کا ہے۔

انہوں نے حکومت خیبرپختونخوا کے کفایت شعاری پر مبنی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے بیشتر اراکین مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود حکومت نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، اسی طرح صوبائی حکومت نے سرکاری خرچوں میں کمی کے لیے غیر ملکی سرکاری دوروں اور نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دیتے ہوئے اب تک نیا ہیلی کاپٹر نہیں خریدا، عوام ہماری پہلی ترجیح ہیں، اس لیے عوام کے مفاد کے خلاف کسی بھی حکومتی پالیسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی عمران خان کی حکومت نے ملک کو مؤثر انداز میں سنبھالا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وڑن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے پیٹرول پمپس کی نگرانی کے لیے خصوصی ڈیش بورڈ قائم کر دیا ہے جس کے ذریعے پمپس پر پیٹرول فراہمی اور ذخیرہ اندوزی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور پیٹرول مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنانے میں خیبرپختونخوا حکومت ملک میں سب سے آگے ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سب سے کم عمر پیشہ ور ریسر جسے 5 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

Published

on


دنیا میں ایک ایسا پیشہ ور کار ریسر ہے جو نہ صرف سب سے کم عمر ہے بلکہ اسے5 سال کی عمر میں ہی ڈرائیور لائسنس دے دیا گیا تھا۔

اس کا نام شاؤ زی یان ہے جو چین سے تعلق رکھتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس نے صرف 5 سال کی عمر میں ریسنگ لائسنس حاصل کیا۔

اسے چین کا سب سے کم عمر لائسنس یافتہ ریسنگ ڈرائیور کہا جاتا ہے۔ شاؤ زی یان نے تقریباً 1 سال کی عمر میں ریسنگ سمیولیٹر گیم کھیلنا شروع کیا۔

2 سال 8 ماہ کی عمر میں گو-کارٹ چلانا شروع کیا اور 4 سال کی عمر میں ریسنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

ایک عالمی ریسنگ سمیولیٹر مقابلے میں شاؤ زی یان 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں میں 27ویں نمبر پر آیا۔

یہی وجہ ہے کہ اس کی مہارت کی وجہ سے اسے میڈیا میں چین کا سب سے کم عمر پروفیشنل ریسر کہا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

Published

on



لاہور:

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے اور طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔

عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 شوبز حلقوں میں انہیں ایک تجربہ کار فنکار کے ساتھ ساتھ اداکاری کا استاد بھی سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف فنکاروں اور مداحوں نے ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

جموں میں فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

Published

on



JAMMU:

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

واقعہ جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور چند قدم کے فاصلے سے فاروق عبداللہ کے پیچھے پہنچا اور پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم نشانہ خطا ہو گیا اور وہ محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کمل جموال کے نام سے ہوئی ہے جو پرانی منڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً 65 برس ہے اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے اس موقع کا انتظار کر رہا تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فاروق عبداللہ کو سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Trending