Today News
ورلڈ کپ فائنل: سنجو سیمسن نے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا
بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت نے سنجو سیمسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا جو اب تک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میں دیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔
سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ یہ رواں ورلڈ کپ میں ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔اس سے قبل انہوں نے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔
آج کی نصف سنچری کے ساتھ سنجو سیمسن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے قبل صرف شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی شامل تھے۔
شاہد آفریدی نے یہ کارنامہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں انجام دیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
اس کے علاوہ سنجو سیمسن ایک اور عالمی ریکارڈ بھی بنانے میں کامیاب رہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے بالترتیب 2016 اور 2021 کے ورلڈ کپ فائنلز میں 85، 85 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
Today News
فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
لاہور:
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے اور طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔
ذرائع کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔
عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
شوبز حلقوں میں انہیں ایک تجربہ کار فنکار کے ساتھ ساتھ اداکاری کا استاد بھی سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف فنکاروں اور مداحوں نے ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Today News
جموں میں فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی
JAMMU:
بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
واقعہ جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور چند قدم کے فاصلے سے فاروق عبداللہ کے پیچھے پہنچا اور پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم نشانہ خطا ہو گیا اور وہ محفوظ رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کمل جموال کے نام سے ہوئی ہے جو پرانی منڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً 65 برس ہے اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ASSASSINATION ATTEMPT IN OCCUPIED KASHMIR: Farooq Abdullah Survives Close-Range Gun Attack in Jammu 🚨
Farooq Abdullah, former Chief Minister of Occupied Jammu and Kashmir and president of the IIOJK National Conference, narrowly escaped an assassination attempt while attending a… pic.twitter.com/oybUez8O64
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 11, 2026
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے اس موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فاروق عبداللہ کو سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
Today News
پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا
نیویارک:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے بحران پر بحرین اور روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی پاکستان کی حمایت پر ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی ملک پر غیر ضروری حملے پورے خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم کئی لاکھ پاکستانی شہری اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آپریشنز میں خلل پڑنے سے ایوی ایشن سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ میزائل اور ڈرون حملوں سے شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہے اور تمام فریقین پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے۔ اعتماد کی بحالی کے لیے تمام فریقین کو نیک نیتی کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خطے کے دیگر ممالک کو اپنی شرائط پر چلانے کی کوشش کرے۔
فلسطینی علاقوں اور عرب خطے میں جاری کشیدگی بھی پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔
عاصم افتخار نے تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں کرنے والے ممالک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت اپنے پڑوسیوں، دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فریقین کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے، مزید حملوں سے گریز کرنے اور سفارتکاری کو موقع دینے پر آمادہ کیا جائے تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage